🗓️
سچ خبریں: اسپین کے وزیر اعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے
اسپین کے وزیر اعظم پدرو سانچز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر روکی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج کی لبنان میں دراندازی کے بارے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا بیان
روئٹرز نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم پدرو سانچز نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے مراکز پر اسرائیلی افواج کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کی اپیل کی تاکہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔
سانچز نے کہا کہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر کیے گئے حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپین نے اکتوبر 2023 میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت معطل کر دی تھی اور دیگر ممالک کو بھی یہی اقدام کرنے کی تاکید کی تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
اقوام متحدہ کے ایک ذریعے کے مطابق، صہیونی فوجیوں نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے مراکز پر فائرنگ کی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: 2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک
اسپین کی وزارت دفاع نے کہا کہ ان حملوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ بننے والے کسی بھی اسپینی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔
یاد رہے کہ اسپین کے 650 فوجی لبنان میں امن مشن میں شامل ہیں اور ایک اسپینی جنرل اس مشن کی قیادت کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا نامعلوم سیاسی افق
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کنیسٹ کی تحلیل پر
جون
میں غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں: نیتن یاہو
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ماضی میں انتہا پسند اسرائیلی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں
جنوری
غزہ جنگ میں مغربی میڈیا کا رول
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: آج ہم مغربی میڈیا کی طرف سے ایک قسم کی
نومبر
والد اپنی بیوی کیلئے لبرل اور بیٹیوں کیلئے سخت قدامت پسند تھے، اسما عباس
🗓️ 17 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ ان
مارچ
فلسطینیوں کے پاس استقامت کے سوا کوئی چارہ نہیں: نصراللہ
🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
اکتوبر
عرب حکمران فلسطینی قوم کے غدار ہیں، قطر کے سابق وزيراعظم نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 18 مئی 2021قطر (سچ خبریں) اگرچہ فلسطین کے ساتھ عرب حکمرانوں کی غداری اور
مئی
جام کمال کا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن سے معذرت کرنے کا مطالبہ
🗓️ 26 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی
جون
روس نے شمال مشرقی شام میں بھاری فوجی ساز و سامان بھیجا: المیادین
🗓️ 28 مئی 2022سچ خبریں: المیادین کے ذرائع نے بتایا کہ روس نے شمال مشرقی
مئی