شمالی کوریا (سچ خبریں) شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیئے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جمعہ کے روز تمام سفارتی عملہ واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دباؤ کے آگے سر جھکانے والے ملک کے ساتھ روابط ختم کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملائیشیا نے ایک شمالی کوریائی شہری کو 17 مارچ کو امریکا کے حوالے کر دیا تھا، جس پر پیانگ یانگ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
مذکورہ شخص منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں امریکا حوالگی کا کیس ہار چکا تھا، جس کے بعد اسے واشنگٹن حکومت کے حوالے کیا گیا۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ملائیشیا نے یہ اقدام امریکی دباؤ میں آکر کیا ہے اور اس عمل کو اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ایک بے گناہ شہری کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اگر دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی تنازع کو ہوا ملی تو اس کی ذمے داری ملائیشیا پر عائد ہوگی۔
واضح رہے کہ ملائشین وزارت خارجہ سے جاری بیان میں شمالی کوریا کے سفارتکاروں کو کوالا لمپور چھوڑنے کے لیے اڑتالیس گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے، کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ روز شمالی کوریا نے الزام لگایا کہ ملائشیا نے کورئین شہری کو امریکا کے حوالے کر دیا ہے، منی لانڈرنگ کے الزام میں زیر حراست کورئین شہری کو ملائشیا کی ایک عدالت نے امریکی حکام کے حوالے کرنےکا حکم دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے: گورنر پنجاب
جولائی
روس نے یوکرین میں اپنے ایک تہائی فوجیوں کو کھویا
مئی
سرفرازبگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب، حلف اٹھا لیا
مارچ
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے پاکستان کو بچا لیا
مئی
کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، 4200 سے زائد کیسز رپورٹ
فروری
یمنی میزائل کتنی دیر میں نشانے تک پہنچ جاتے ہیں؟ امریکی کمانڈر کی زبانی
جنوری
سندھ:کورونا سے بچاؤ کے لئے محکمہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری
مارچ
غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال
نومبر