سعودی عرب کی اسلام مخالف پالیسیاں، انصار اللہ نے اہم بیان جاری کردیا

سعودی عرب کی اسلام مخالف پالیسیاں، انصار اللہ نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️

صنعا (سچ خبریں)  سعودی عرب کی جانب سے اسلام مخالف پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ سعودی حکام نے عالم اسلام کو مسلسل دوسرے سال حج کی سعادت سے محروم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی حکومت کے نگران اعلیٰ اور تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے بقرعید کی آمد پر عوام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے حج کے سلسلے میں آل سعود کے ذریعے نافذ کی گئی شدید محدودیتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کا یہ اقدام ایک فریضہ الٰہی کے ساتھ زیادتی تھی، وہی فریضہ جسے اللہ تعالیٰ نے ایک عالمی اور بین الاقوامی فریضہ قرار دیا ہے۔

سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ سعودی حکومت کا یہ اقدام قرآنی اصولوں کے سراسر خلاف ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ اُس نے عالم اسلام کے خلاف ایک تخریبی رویہ اپنا رکھا ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اس قسم کے سعودی اقدامات دشمنان اسلام کی خدمت کے تناظر میں انجام پاتے ہیں جن پر امریکہ اور برطانیہ کی نگرانی ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ آل سعود نے ایسے عالم میں اس سال مسلسل دوسری بار کورونا کے بہانے سے حج کے سلسلے میں شدید محدودیتیں نافذ کی ہیں کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں منجملہ دارالحکومت ریاض میں نائٹ کلبز، میوزیکل شوز اور تفریح کے نام پر رقص و سرور کی دیگر اسلام مخالف تقریبات پوری آب و تاب کے ساتھ منعقد ہو رہی ہیں جن میں شریک دسیوں ہزار کی تعداد میں سعودی مرد اور خواتین ملے جلے مجمع میں ناچتے گاتے اور احکام اسلامی کی کھلی خلافورزی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ سیاسی و اخلاقی المیہ اس قدر واضح و آشکار ہو چکا ہے کہ عالم اسلام کے علاوہ خود سعودی عرب کے اندر بھی ولیعہد محمد بن سلمان کی جارحانہ اور اسلام مخالف پالسیوں پر صدائے اعتراض بلند ہونے لگی ہے۔

مشہور خبریں۔

نیوزی لینڈ کی فوج سے زیادہ ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی تھی

🗓️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا

شام کی صورتحال؛ صیہونی ریاست کے لیے موقع، طویل مدتی خطرہ

🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:اگرچہ ایک نظر سے دیکھا جائے تو شام کی تبدیلیاں اسرائیلی

کیا فرانس یوکرین میں فوج بھیجے گا؟میکرون کی زبانی

🗓️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بارے میں

ہم یرغمال ہیں کے نعرے کے ساتھ نیتن یاہو مخالف مظاہروں کا 23 واں ہفتہ

🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں لوگ ہفتہ کے روز مسلسل 23ویں ہفتے بھی صیہونی حکومت

بشار الاسد کی قیادت میں شام نے امریکی اخراج کا جشن منایا: المشاط

🗓️ 18 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

امریکہ کے میزائل تجرباتی مرکز میں زوردار دھماکہ

🗓️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق، نورتھروپ گرومن (Northrop Grumman) کمپنی کے

کورونا وائرس سے  مزید 83 افراد انتقال کر گئے

🗓️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار کے

معاریو: اسرائیلی معاشرہ اب نیتن یاہو کے جال میں نہیں پھنسے گا

🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیاسی نظام میں شدید ہنگامہ آرائی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے