پاکستان گلیشیئر کے تحفظ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے منصوبے سے مستفید ہوگا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے گلیشیئرز پگھلنے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان سمیت وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے لیے علاقائی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ڈی بی کا ’گلیشیئرز ٹو فارمز‘ پروگرام پانی اور زراعت کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرے گا اور گلیشیئر پگھلنے سے خطرات کا سامنا کرنے والی آبادی کی مدد کرے گا۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد ایشیائی ترقیاتی بینک، گرین کلائمیٹ فنڈ، حکومتوں، ترقیاتی شراکت داروں اور نجی شعبے سے 3.5 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنا ہے۔

قرض دینے والی ایجنسی آذربائیجان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے کے خطرات کا جائزہ لے گی تاکہ ’گلیشیئر ٹو فارمز پروگرام کے لیے سائنسی اور تکنیکی بنیاد‘ پر کام کیا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا کہ 2100 تک خطے کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، اس کے نتیجے میں گلیشئرز کی تعداد میں کمی آئے گی، جس سے ’ماحولیاتی نظام کے توازن‘ کو خطرہ لاحق ہوگا۔

اس سے زراعت اور پن بجلی کے لیے پانی کی فراہمی کو بھی خطرہ پیدا ہوگا اور 38 کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کو خطرات لاحق ہوں گے۔

مزید برآں، ایشیا میں تقریبا 2 ارب افراد گلیشیئرز اور برف سے پگھلنے والے پانی پر انحصار کرتے ہیں تاہم ’برفانی تودوں کے تیزی سے پگھلنے سے خطے کو مسائل کا سامنا ہوگا‘۔

اے ڈی بی کے مطابق برفانی تودوں کے پگھلاؤ، برفباری کے طریقوں میں تبدیلی اور مون سون کے بدلتے ہوئے طریقہ کار پانی کی دستیابی میں تبدیلی کا باعث بنتے ہیں، جس سے دریاؤں کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے اور پانی کی فراہمی، آبپاشی کی زراعت اور پن بجلی جیسے پانی پر منحصر شعبے متاثر ہوتے ہیں۔

آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے ماحولیاتی حکام نے باکو میں کوپ 29 اجلاس کے موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتسوگو اساکاوا کے ساتھ اس اقدام کی حمایت کے لیے اعلامیے پر دستخط کیے تھے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب اور جارجیا کے وزیر برائے معیشت و پائیدار ترقی گیناڈی آرویلاڈزے نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

گلیشیئرز ٹو فارمز کے اقدامات کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک ہندوکش ہمالیہ میں پیشگی وارننگ سسٹم اور آب و ہوا سے نمٹنے والے بنیادی ڈھانچے پر بھی کام کررہا ہے تاکہ ایشیا کو گلیشیئرز کی صورتحال کے مطابق ڈھالنے میں مدد مل سکے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہندوکش ہمالیہ کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 2050 تک عروج پر پہنچ جائے گا جس کی بنیادی وجہ برف اور گلیشیئرز کا پگھلنا ہے اور پھر باقی صدی کے لیے اس میں کمی آنا شروع ہو جائے گی جس سے خطے کے ماحول اور عوام دونوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی جنگ ناقابلِ برداشت ہے،اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ نہیں: گوترش

?️ 17 ستمبر 2025غزہ کی جنگ ناقابلِ برداشت ہے، اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ نہیں:

جنوبی سوڈان، مغربی ترقیاتی امداد کی آڑ میں ساختی بدعنوانی کی تولید کی ایک مثال

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: ترقیاتی امداد فطری طور پر بدعنوان نہیں ہے۔ لیکن کمزور

یمن نے سعودی عرب کی فوجی طاقت کو کیسے کھوکھلا ثابت کیا؟

?️ 19 اگست 2026سچ خبریں:مغربی ویب سائٹ اوربکس آبزرور کی رپورٹ میں کہا گیا ہے

صہیونیوں کا غزہ کی پٹی کو تقسیم کرنے کا منصوبہ

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی کو تقسیم

ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا گیا

?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو

حجاب کرنے سے روکنے پر ہندوستانی طالبہ کا عدالت سے رجوع

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ کی جانب

نیب ترمیمی بل کے تحت نیب چیئرمین کو مزید اختیارات دے دیے گئے

?️ 1 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مجوزہ نیب ترمیمی بل کے

نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام بنادیے گئے، متعدد دہشتگرد ہلاک

?️ 1 دسمبر 2025نوشکی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے اتوار کی رات نوشکی کے علاقے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے