سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کردیا

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️

جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال بھی بیرون ممالک افرادکو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی اور صرف سعودی شہری ہی محدود پیمانے پر حج ادا کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال بھی حج کو صرف سعودی شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزرائے صحت اور حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 60 ہزار شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

بیان میں زور دیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند شخص کا کسی بھی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہونا، عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہونا اور سعودی عرب کے ویکسی نیشن اقدامات کے مطابق ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ سلطنت کی جانب سے حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کی بنیاد پر کیا گیا ہے جبکہ انسانی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 23 مئی کو سعودی عرب نے سال 2021 کے حج کے لیے کورونا وبا کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اور شرائط کا اعلان کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ 18 سال سے زائد عمر کے 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل دستاویز جاری کی گئی تھیں جن میں حج کے حوالے سے مختلف شرائط کا ذکر کیا گیا تھا، قبل ازیں سعودی عرب نے حج کے سلسلے میں غیر ملکی زائرین کی آمد پر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کردیا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی حکومت نے گزشتہ برس حج کو محدود رکھا تھا اور اس میں صرف 10 ہزار عازمین ہی شریک ہوئے تھے جو مملکت میں مقیم تھے۔

اس وبا سے قبل سالانہ 25 لاکھ افراد حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ کا رخ کرتے تھے جبکہ پورا سال عمرے کی ادائیگی بھی جاری رہتی تھی جس کی بدولت سعودی کی معیشت کو سالانہ 12 ارب ڈالر کا فائدہ ہوتا تھا۔

مشہور خبریں۔

عرب و افریقی پارلیمان کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور غزہ میں جنگ روکنے کا مطالبہ

?️ 13 ستمبر 2025عرب و افریقی پارلیمان کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور غزہ میں

وزیراعظم کی ترک وزیر خارجہ و دفاع سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہاراطمینان

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک وزیر خارجہ اور

طالبان حکومت کے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کی صورتحال پر حکومت نے عالمی برادری سے

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

?️ 13 ستمبر 2021کابل/اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعدقومی ایئر

پلاٹ الاٹمنٹ کیس: نواز شریف کو ’سیاسی انتقام‘ کا نشانہ بنایا گیا، فیصلہ جاری

?️ 6 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)

عرب قوم کے چیلنجوں سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کا کردار

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کونسل

کیا حماس بھی اسرائیل خواتین اور بچوں کو مار رہی ہے؟

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ نے کہا

مہوش حیات بولی وڈ میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

?️ 19 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہوش حیات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے