?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ کے اپوزیشن کے سربراہ یائر لاپڈ نے نیتن یاہو کے ہاتھوں جنگی کابینہ کی تحلیل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری کابینہ کو تحلیل کر دینا چاہیے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم اور اس حکومت کے موجودہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے سربراہ یائر لاپڈ نے قابضین کی جنگی کابینہ کی تحلیل پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
لاپڈ نے واضح کیا کہ جنگی کونسل کے بجائے پوری کابینہ کو تحلیل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے منحل ہونے کا امکان
صیہونی ٹی وی نے آج اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو نے اس حکومت کی کابینہ کے وزراء کے سامنے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنگی کابینہ کو تحلیل کر دیا ہے۔
اسی بنا پر نیتن یاہو نے صیہونی حکومت کی کابینہ کے اجلاس میں اپنے وزراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی جنگی کابینہ نہیں ہے۔
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ایسا اس وقت ہوا جب صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے بنیاد پرست وزیر اتمار بن گوئر اس حکومت کی جنگی کابینہ کے ارکان میں شامل ہونا چاہتے تھے۔
کچھ عرصہ قبل صہیونی جنگی کابینہ کے سابق رکن بینی گینٹز نے اس کابینہ کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: گینٹز کا استعفیٰ، جنگی کابینہ کا خاتمہ
صیہونی حکومت کی سیاسی حلقوں میں تناؤ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور اس حکومت کے اہلکاروں کے درمیان اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ اور مغربی پٹی کے بارے میں انتہاپسند صیہونی وزیر کے خواب
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: ایک انتہاپسند صیہونی وزیر نے غزہ کی پٹی اور شمالی
جون
کورونا کا قہر جاری، مزید 146 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے
مئی
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۵
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
ایران نے ہم سے فوجی مدد نہیں مانگی: پاکستانی وزیر دفاع
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیلی ریژیم کے خلاف
جون
عالمی یوم قدس اور مقبوضہ علاقوں میں بحران
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر غزہ جنگ میں ناکام
اپریل
حکومتی ملکیتی اداروں کے حوالے سے پالیسی تیار، شفاف نجکاری کی جائے گی، وزیر خزانہ
?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے
ستمبر
Seven workouts scientifically proven to burn the most calories
?️ 1 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
ایران اور امریکہ کے مذاکرات پر صیہونیوں کی شدید تشویش
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے ان بی سی نے رپورٹ کیا ہے
مئی