روس کی جرمنی کو سخت وارننگ

?️

سچ خبریں:روس نے جرمنی کو خبردار کیا ہے کہ اگر برلن نے یوکرین کو تاروس میزائل فراہم کیے، تو یورپ ایک بھیانک جنگ میں جھلس سکتا ہے۔ 

روس نے جرمنی کو متنبہ کیا ہے کہ اگر برلن نے یوکرین کو تاروس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے، تو یورپ ایک خوفناک اور غیرعقلانی جنگ میں دھنس سکتا ہے۔ یہ انتباہ روسی پارلیمنٹ (دوما) کی بین الاقوامی امور کمیٹی کے سربراہ لئونید اسلاتسکی نے جاری کیا۔
اسلاٹسکی نے روسی خبررساں ادارے اسپوتنک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کی جنگ میں براہ راست داخل ہو۔ لیکن اگر جرمنی نے تاروس میزائل فراہم کیے، تو یورپ کو ایک بھیانک جنگ کا سامنا ہوگا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جرمن چانسلر فردریش مرتس نے گزشتہ ہفتے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا:برطانیہ، فرانس اور امریکہ نے یوکرین کو بھیجے گئے اسلحے کے استعمال کی حدود ختم کر دی ہیں۔ تاہم، جرمنی فی الحال اپنی پالیسی تبدیل نہیں کر رہا۔
مرٹس نے یہ بھی کہا کہ برلن، یوکرین میں مقامی طور پر تیار کردہ طویل فاصلے والے میزائلوں کی تیاری میں تعاون کرے گا۔
اسلاٹسکی نے مزید کہا کہ روس بخوبی جانتا ہے کہ یوکرین کے پاس اتنی تکنیکی قابلیت نہیں کہ وہ تاروس میزائل خود چلا سکے۔ ایسی کارروائیاں صرف بیرونی ماہرین کی مدد سے ممکن ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مرتس صرف زیلنسکی کو اقتدار میں رکھنے کے لیے جرمن عوام کو ایک بڑی جنگ میں جھونکنے کو تیار ہے؟
اسلاٹسکی نے جرمن قیادت پر الزام عائد کیا کہ وہ روسی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں اور اپنے شہریوں کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بھی واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر جرمنی کے فراہم کردہ تاروس میزائل روسی سرزمین پر استعمال ہوئے، تو ہم اسے جرمنی کی جنگ میں شمولیت سمجھیں گے۔
یہ تمام بیانات اس امر کی نشان دہی کرتے ہیں کہ یوکرین جنگ یورپ کو کھینچ کر میدانِ جنگ میں لانے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ اگر جرمنی نے تاروس میزائل فراہم کیے، تو یہ نہ صرف روس-یوکرین تنازع کو وسعت دے گا، بلکہ یورپی استحکام کے لیے بھی ایک بھیانک خواب بن سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے:سینیٹر فیصل جاوید خان

?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے

صیہونی حکومت کی غزہ میں بنیادی تبدیلیوں کی سازش بے نقاب

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے صیہونی حکومت کی غزہ میں بنیادی تبدیلیوں کی

بشار اسد نے جنگ جیت لی: سابق امریکی سفیر

?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: شام میں امریکہ کے سابق سفیر رابرٹ فورڈ نے شام

پاکستان کا چین پر ایم ایل ون ریل اور ماڈل اکنامک زونز کے منصوبوں میں تیزی لانے پر زور

?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے چین سے کہا ہے کہ

النقب کے سازشی اجلاس پر فلسطینی اتھارٹی کا ردعمل

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے مقبوضہ علاقے النقب میں چار

مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسم ادا کرنے کے حکم کی منسوخی

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:  مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی مرکزی عدالت نے

امریکہ کے تباہ کن رویے شامیوں میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کا باعث

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام الصباح نے اس

یمن نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں نے ایک اور مشکل صبح کا آغاز کیا کہ چند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے