لندن (سچ خبریں) دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی اور کینیڈا میں مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوچکی ہے جبکہ کینیڈا سمیت متعدد دوسرے ممالک میں رہنے والے مسلمان خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر لندن میں پاکستان نژاد خاندان کے 4 افراد کے قتل کے بعد ملک میں نفرت پر مبنی جرائم کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے اور حالیہ دنوں میں کم از کم 4 ایسے واقعات پیش آئے ہیں، جن سے یہاں بسنے والے مسلمان غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔
حال ہی میں صوبہ اونٹاریو کے ایک اور قصبے میں پولیس نے ایک مسلمان خاندان پر نفرت پر مبنی جملے کسنے اور قتل پر اکسانے والی ایک وائرل وڈیو پر تفتیش شروع کردی ہے، اونٹاریو میں واقع منٹو قصبے کے علاقہ ہیرسٹن میں ایک شخص نے لندن واقعے کے بعد یہ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔
یہ ویڈیو ہیرسٹن کے ایک رہایشی نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو یہ وائرل ہو گئی اور اس کے بعد متاثرہ خاندان کے ایک شخص نے اسے دیکھا اور پہچان لیا، متاثرہ خاندان کے فرد احمد محمد کے مطابق انہوں نے اس مواد کی اطلاع مقامی پولیس کو دی اور انہوں نے اس حوالے سے اپنے ایک کینیڈین دوست کو بھی آگاہ کیا، چند گھنٹوں بعد ہی پولیس نے ویڈیو بنانے والے شخص کو ڈھونڈ نکالا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
احمد محمد نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی وہ 15 منٹ میں ہماری مدد کو پہنچ گئے، اس ویڈیو کی وجہ سے خواتین خوفزدہ ہیں، وہ اس ملک میں بہتر زندگی کے لیے آئی ہیں نہ کہ خوف میں زندگی گزارنے، مسلمان عورتوں کو بھی آزادانہ زندگی گزارنے کا حق ہے، ہمیں بہت حیرت ہوئی کہ اتنی چھوٹی آبادی والے قصبے میں ہمارے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا جن پنگ تائیوان پر حملہ کرے گا ؟
جون
یوکرین کا دفاع کریں گے تو خود کیا کریں گے:صیہونی وزیر جنگ
نومبر
پاکستان میں ایک کروڑ کووِڈ ویکسین لگانے کا ریکارڈ بنا دیا: اسد عمر
جون
یوٹیوبر زیبا وقار منجھے ہوئے سیاست دانوں کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گی
جنوری
اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کی جبری یروشلم منتقلی کی مذمت کی
جنوری
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
اگست
سفری ویزا کی چھوٹ کیلئے عراق، پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جون
فلسطین کے حامیوں کا فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹبال میچ کی منسوخی کا مطالبہ
نومبر