?️
بیروت (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ اسرائیلی دہشت گردی میں دنیا کی تمام بڑی طاقتیں اسرائیل کے ساتھ تھیں لیکن 10 مئی سے 21 مئی تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے دوران فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے صہیونی دشمن کو شرمناک شکست سے دوچار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، اس معرکے میں اللہ نے ہمیں نصرت اور آزادی کی خوش خبری دی ہے
تفصیلات کے مطابق خالد مشعل نے لبنان کی وادی البقاع میں نصرت مارچ سے خطاب میں کہا کہ ہم نے صہیونی دشمن کو بدترین شکست سے دوچار کیا ہے اور ہم نے اس معرکے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم خوشی کے ساتھ اپنی فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ ہماری پاک سرزمین پر قابض دشمن کا کوئی مستقبل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل میدان جنگ میں جو کامیابی حاصل نہیں کرسکا وہ سیاسی میدان میں حاصل کرنا چاہتا ہے، دشمن ہمیں القدس اور الاقصیٰ، الشیخ جراح کے معاملے میں مشتعل کررہا ہے اور اپنے جرائم کو عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی آڑ میں چھپانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض دشمن ہمارے خلاف ہرمقام پر سازش کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو محاذ جنگ پر پہنچنے والے نقصآن کا خسارہ پورا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
مشہور خبریں۔
ریاستہائے متحدہ میں روزانہ ریکارڈ توڑنے والے اومیکرون مریض
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: اب تک 67 ملین سے زیادہ امریکی کووِڈ 19 سے
جنوری
بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی
?️ 11 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کابینہ نے صوبے میں بحالی امن کے لیے
نومبر
کے پی میں انتخابی عمل، الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دی
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبی خیبر پختونخوا کے بلدیاتی
نومبر
بائیڈن ایران کے خلاف ڈیٹرنس پیدا کرنے میں ناکام:گلوبل ٹائمز
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:سینئر تجزیہ کاروں نے امریکی صدر کے پہلے دورہ مغربی ایشیا
جولائی
امریکہ کی سعودی عرب کو مزید اسلحہ کی فراہمی
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو
فروری
سندھ کابینہ نے5 سالہ سندھ ہیومن رائٹس پالیسی کی منظوری دے دی
?️ 3 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبائی کابینہ نے 5 سال کے لیے سندھ ہیومن
اگست
صیہونیوں کی اردن سے مغربی کنارے کو پرسکون کرنے کی درخواست
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:نیویارک میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات میں صیہونی
ستمبر
کابل میں 2خواتین جج ہلاک
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ججوں کی ایک گاڑی پر دہشتگردانہ
جنوری