لاک ڈاؤن کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم کا متنازع بیان، اپوزیشن نے استعفے کا مطالبہ کردیا

لاک ڈاؤن کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم کا متنازع بیان، اپوزیشن نے استعفے کا مطالبہ کردیا

?️

لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایک متنازع بیان منظرعام پر آنے کے بعد اپوزیشن نے ان سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے چاہے لاشوں کے انبار لگ جائیں جس کے بے بعد اپوزیشن نے برطانوی وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا جبکہ بورس جانسن نے متنازع بیان کی تردید کردی ہے۔

بورس جانسن نے رواں سال جنوری میں پابندیوں کے ایک نئے دور کا حکم دیا تھا لیکن وہ اپنی کورونا وائرس پالیسیوں اور مالی معاملات کو لے کر اپنے سابق معاون ساتھی ڈومینک کمنگس کے ساتھ مخالف بیانات کی جنگ میں پھنس گئے ہیں۔

متنازع بیان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اہم بات یہ ہے کہ لوگ ہم سے بطور حکومت چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کارآمد رہے۔

6 مئی کو برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ ویسٹ منسٹر میں ’لوگ جس چیز کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ اہم نہیں ہے۔

مرکزی اپوزیشن لیبر پارٹی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کیے گئے ڈومینک کمنگس کے دعووں کی فوری تحقیقات پر زور دیا ہے، لیبر رہنما کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم ہر روز ایسے الزامات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اس کی انتہا تک پہنچنے کی ضرورت ہے کیونکہ میں بہت سارے لوگوں کے لیے سوچتا ہوں، یہ ان کے لیے ایک قاعدہ اور اصول کی طرح سخت ہے۔

برطانیہ کی پارلیمنٹ میں اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے رہنما ایان بلیک فورڈ نے بورس جانسن کے تبصرے کی تصدیق ہونے پر ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تبصرہ انتہائی ناگوار ہے، اگر وہ سچے ہیں تو بورس جانسن کے لیے استعفیٰ دینا فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو اب بیان دینے کے لئے پارلیمنٹ میں آنا ہوگا اور ان چونکا دینے والے دعووں پر سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بورس جانسن نے گزشتہ سال کووڈ 19 سے متاثر ہو کر کئی دن ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں گزارے تھے اور انہیں وبائی امراض سے نمٹنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

برطانیہ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کیسز کے شرح بہت زیاد ہے اور وہاں کوروناوائرس سے اب تک ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراقی صدر کا مغربی ممالک کو انتباہ

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلمانوں کے

وین کیٹنگ ویلز کے پہلے سیاہ فام وزیر اعظم بنے

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: این ٹی وی، یو کے ویلز میں پہلی بار سیاہ فام

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ’نیکروفیلیا کو جرم قرار دینے کیلئے قوانین کی منظوری دیدی

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیکروفیلیا کو

اردن کے وزیر اعظم کا اسرائیل کے خلاف بیان

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: اردن کے وزیراعظم نے غزہ کی پٹی کے باشندوں کے

ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ 7 ماہ سے اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف لڑ رہے تھے

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: آذر مہدوان عروج آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی

موساد چیف کی اہلیہ کا سیل فون بھی کیا گیا ہیک

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:   میڈیا نے بتایا کہ موساد کے سربراہ کی اہلیہ کا

اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو ’فری ہینڈ‘ مل گیا

?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ماہِ رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں

وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے سندھ معین کر لیا

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے