بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کا معاملہ، اردن نے اہم بیان جاری کردیا

بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کا معاملہ، اردن نے اہم بیان جاری کردیا

?️

اردن (سچ خبریں) بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کے معاملے کو لے کر اردن نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کا آئینی حق اردن کی ہاشمی مملکت کے پاس ہے اور یہ حق عمان سے لے کرکسی دوسرے ملک کو نہیں دیا جاسکتا۔

اردن نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان قیاس آرائیوں اور مفروضوں کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اس شرط پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس میں موجود حرم قدسی اور دیگر مقدس مقامات کی سرپرستی اردن سے لے کر سعودی عرب کو سونپ دے۔

اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اس طرح کی تمام قیاس آرائیوں اور مفروضوں کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے مستردکردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کا آئینی حق اردن کی ہاشمی مملکت کے پاس ہے اور یہ حق عمان سے لے کرکسی دوسرے ملک کو نہیں دیا جاسکتا۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں ‌نے کہا کہ ہم ایسے کسی مفروضے اور فرضی قیاس آرائی کو نہیں مانتے جس میں بیت المقدس کے مقدس مقامات کی سرپرستی اردن سے لے کر کسی دوسرے ملک کو دی جاسکتی ہے۔

اردنی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ایسا کوئی مفروضہ پیش کرتا ہے تو فی الحقیقت اس کا کوئی منطقی جواز نہیں۔

انہوں ‌نے کہا کہ مقدس مقامات کی سرپرستی سے متعلق بہت سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں اور سازشی نظریات کو فروغ دیا جا رہا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب ہاشمی مملکت کے فلسطینی مقدس مقامات کی سرپرستی کا حامل ہے۔

انہوں ‌نے کہا کہ اردن اور سعودی عرب کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں، قضیہ فلسطین اور دوسرے حل طلب مسائل کے حوالے سے سعودی عرب اور اردن ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور دونوں ‌ملکوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں موجود مسیحی اور مسلم مقدس مقامات کی سرپرستی اردن کا تاریخی عمل ہے جسے مسلمان، عرب ممالک اور عالمی برادری کی حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں اس نوعیت کی افواہیں شائع ہو رہی ہیں میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے یہ شرط بھی عائد کررہا ہے کہ تعلقات معمول پر لانے کے بعد اسرائیل القدس میں موجود مقدس مقامات کی سرپرستی کا حق اردن کے بجائے سعودی عرب کو دے گا۔

مشہور خبریں۔

یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کی 17 خواتین کی رہائی کا حکم

?️ 13 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی

کیا ویگنر گروپ نائیجر باغیوں کی مدد کرے گا؟

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں فوجی بغاوت کے رہنماؤں نے ویگنر گروپ سے

وفاقی حکومت کا نواز شریف کو برطانیہ سے وطن واپسی کا مشورہ

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نواز

سیاسی بحرانوں سے نجات کے لیے سیاسی قیادت کو چاہیئے کہ بند گلی سے باہر آئے

?️ 25 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لاہور میں

اسپیکر گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

?️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے

عراق سے نکلنے کے امریکی وعدہ ڈاما ڈول

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:   الفتح اتحاد نے اس بات پر زور دیا کہ عراق

عالمی فوجداری عدالت کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی رائے

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: دیوان کیفری بین‌المللی کی جانب سے صہیونی حکومت کے اعلی

کے پی کے حکومت کا صحت کارڈ 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کا اعلان

?️ 4 جون 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے