?️
سچ خبریں:وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سامراجی طاقت کاراکاس کی آواز دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی، وہ عالمی یکجہتی کے دن وینیزویلا کی حمایت کو ایک غیرمعمولی اقدام قرار دیتے ہیں۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا کہ وینزوئلا تنہا نہیں ہے اور کوئی بھی امپائر ہماری آواز بند کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی فوجی طیارے کی وینزوئلا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی قوموں کا اتحاد اور امریکی جارحیت کے مقابلے میں عالمی یومِ یکجہتی کے دوران وینزوئلا کے عوام کی حمایت دیکھنا ایک شاندار اور قابلِ ستائش اقدام ہے۔
ان کے یہ بیانات اس واقعے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سامنے آئے جب درجنوں امریکی شہری ہفتے کی شب وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوئے اور وینزوئلا میں ممکنہ امریکی فوجی مداخلت کے خلاف احتجاج کیا۔
دوسری جانب، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزوئلا میں مبینہ طور پر منشیات فروش کارٹیلز پر حملے کے بارے میں اپنے تازہ بیان میں کہا کہ ہم بہت جلد منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف زمینی کارروائی شروع کریں گے۔
مزید پڑھیں:وینزوئلا کا امریکی غیر مستحکم کاروائیوں کے خلاف کیوبا کی حمایت کا اعلان
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وینزوئلا کے ساتھ معاملات دباؤ ڈالنے کی حد سے آگے نکل چکے ہیں، اور مادورو کے ساتھ اپنی مختصر گفتگو میں میں نے انہیں کچھ امور سے آگاہ کیا۔


مشہور خبریں۔
یورپ والے خفیہ طور پر روس سے تیل خریدتے ہیں
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل نے
اپریل
گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملے میں 2 جوان شہید، تمام 8 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر
?️ 22 مارچ 2024 گوادر: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ
مارچ
کوئٹہ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
?️ 6 جولائی 2021بلوچستان( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی
جولائی
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قیدیوں کا رد و بدل ہو گا
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم
مئی
پہلی ششماہی میں غیر ٹیکسٹائل برآمدات 13 فیصد بڑھ کر7.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
?️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیر
جنوری
یمن میں صیہونی فوجی افسروں کی آمد
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی تنظیم موساد
فروری
بحرین میں صیہونی اعلیٰ افسر کی مستقل تعیناتی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:تل ابیب اور منامہ کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط ہونے
فروری
اردنی بادشاہ کا غذائی تحفظ پر صہیونیوں کے ساتھ تعاون پر زور
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ اردن کی پالیسیوں کی ہم آہنگی کو
اپریل