بھارت میں کورونا وائرس کا نیا ریکارڈ، 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ سے سے زیادہ افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے

بھارت میں کورونا وائرس کا نیا ریکارڈ، 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ سے سے زیادہ افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے

🗓️

نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی تعداد پہلی مرتبہ 4 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ڈیٹا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 523 ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 11 ہزار 853 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے کورونا ویکسین بنانے والے ملک میں اب محدود تعداد میں ویکسین دستیاب ہیں جس سے انفیکشن کی دوسری لہر کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے اور ہسپتالوں اور مردہ خانے بھر چکے ہیں جبکہ وائرس کے شکار افراد کے اہلخانہ دواؤں اور آکسیجن کی تلاش میں ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے مرکزی تجارتی شہر احمدآباد میں سینکڑوں افراد کو ویکسین کے لیے قطار میں کھڑے دیکھا گیا۔

سب سے زیادہ متاثرہ ریاست دہلی کے وزیر اعلی نے لوگوں سے ویکسین مراکز میں قطار نہ لگانے کی ہدایت کی اور وعدہ کیا کہ مزید ویکسین ایک یا دو روز میں پہنچیں گی۔

بھارت کی مشرقی ریاست اوڈیشہ نے کہا تھا کہ اسے ڈیڑھ لاکھ خوراکوں کی کھیپ موصول ہوئی ہے تاہم لاک ڈاون پابندیوں اور نقل و حمل کی روک تھام کی وجہ سے وہ صرف چند لوگوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دیں گے۔

احمد آباد کے جنوب میں تقریبا 190 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 16 کورونا وائرس کے مریض اور دو عملے کی موت ہوگئی، یہ ہسپتالوں میں ہلاکت خیز حادثات کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔

دارالحکومت نئی دہلی کے ایک سکھ مندر میں عبادت کرتے ہوئے خود کی تصاویر شائع کرنے کے چند گھنٹوں بعد نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہسپتال میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

چند ماہرین نے بڑے پیمانے پر مذہبی اجتماعات اور سیاسی جلسوں کو بھارت کی دوسری لہر کی شدت کا ذمہ دار قرار دیا۔

مودی انتظامیہ کے قائم کردہ سائنسی مشیروں کے ایک فورم نے مارچ کے اوائل میں ہی بھارتی عہدیداروں کو ملک میں نئے اور زیادہ تیزی سے پھیلنےھ والے کورونا وائرس کی قسم کے پھیلاؤ کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

اس فورم کے چار سائنسدانوں نے کہا کہ انتباہ کے باوجود وفاقی حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پابندیاں عائد کرنے کی کوشش نہیں کی۔

نریندر مودی، بھارتیا جنتا پارٹی کے قائدین اور اپوزیشن کے سیاست دانوں کی ریلیوں اور دیگر مذہبی اجتماعات میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جس میں سے بڑی تعداد نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔

بھارت میں کورونا کیسز کی کل تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ ہے، خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فروری کے آخر سے بھارت میں پھیلی دوسری لہر سے اب تک 77 لاکھ کیسز کا اضافہ ہوا ہے، اس کے برعکس بھارت کو گزشتہ 77 لاکھ کیسز تقریباً 6 ماہ کا وقت لگا تھا۔

کیسز میں اضافے کے نتیجے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت پر نئی سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے زیادہ تر غیر امریکی شہریوں کو امریکا میں داخلے سے روک دیا۔

دوسرے ممالک اور خطوں بشمول برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور سنگاپور نے بھی بھارت پر اسی طرح کی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ کینیڈا، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ نے بھارت سے تمام کمرشل پروازوں کو معطل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت وائرس کی دوسری لہر کی شدید لپیٹ میں ہے 10 روز قبل ہی 3 لاکھ کیسز کی حد عبور ہوئی تھی اور اب 4 لاکھ ایک ہزار 993 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں جماعت علمائے اسلام کے رہنما پر قاتلانہ حملہ

🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان میں جماعت علمائے اسلام نے اس جماعت کے سربراہ مولانا

مبینہ غیر قانونی بھرتی کیس: عدم پیشی کے باعث پرویز الہیٰ، دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

🗓️ 1 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے

علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیراعلیٰ منتخب

🗓️ 1 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے

جس طرح نواز شریف اقتدار میں آ رہے ہیں، اس سے اختلاف ہے، شاہد خاقان عباسی

🗓️ 13 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ

پیوٹن ایران کا دورہ ضرور کریں گے: ماسکو

🗓️ 24 جون 2022سچ خبریں:    روسی صدر دمتری پیسکوف نے خبر رساں ایجنسی تاس

الیکشن کی تاریخ کا اعلان پورا آئین نہیں، کیا دیگر پہلو نظرانداز کردیں؟ انوار الحق کاکڑ

🗓️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

🗓️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین

نواز شریف کو باہر جانے دینا ہماری غلطی تھی: وزیر اعظم

🗓️ 18 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے