?️
میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج اس قدر بوکھلائی ہوئی ہے کہ اس کے غیرقانونی اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف جو بھی بولتا ہے اس کے خلاف شدید کاروائی کی جارہی ہے اور اب میانمار کی فوجی حکومت نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے سفیر کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میانمار کے اقتدار پر قابض باغی فوج نے آنگ سان سوچی کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ میں تعینات سفیر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے اس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے حکومت کی بغاوت کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں فوج داری عدالت نے ڈاکٹر ساسا کے خلاف سول نافرمانی کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتاری کے احکامات جاری کیے، ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کے سفیر ڈاکٹر ساسا فوجی بغاوت کے بعد سے سوشل میڈیا پر عسکری قیادت کے خلاف سرگرم ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں باغی فوج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے سوشل میڈیا پر میانمر کے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ انہیں فوج اور پولیس کے انسانیت سوز سلوک کی وڈیو بھیجی جائیں تاکہ وہ عالمی فورم پر ثبوت کے طور پر پیش کرسکیں۔
انہوں نے مبینہ طور پر میانمر کے جنگجو گروپوں کے ساتھ رابطہ بھی کیا اور باغی فوج کے خلاف مزاحمت پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی۔
دوسری جانب جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر میں یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے 149ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم سیاسی اسیران کی مقامی تنظیم کا کہنا ہے کہ آمریت کے خلاف احتجاج میں مرنے والوں کی درست تعداد 183ہے، مرنے والے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
باغی فوج نے ینگون میں مارشل لا کے دائرے کو مزید 2اضلاع تک بڑھا دیا،جس کے بعد اب وہاں کے انتظامی اور عدالتی اختیارات فوج کے ہاتھ میں چلے گئے ہیں، ینگون اور مندالے سمیت کئی شہروں میں سیکورٹی اہل کاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن جارک کا کہنا ہے کہ میانمار میں مظاہرین کے خلاف جاری تشدد اور عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی پر عالمی ادارے کو سخت تشویش لاحق ہے۔


مشہور خبریں۔
جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہین عدالت کا کیس: طلعت حسین، مطیع اللہ جان کو نوٹس جاری
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی
مئی
بائیڈن کی حماقت یوکرین میں جنگ کا سبب بنی: ٹرمپ
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک
اگست
فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جرائم
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:بیت المقدس کے قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے اعلان
مارچ
اسرائیل کے پاس لبنان میں جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا کی پیشرفت کے ماہر نے یہ بیان کرتے
دسمبر
صہیونی حکومت کا فلسطینی قیدی ڈاکٹر پر تشدد چھپانے کے لیے نیا دعویٰ
?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت نے فلسطینی ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی گرفتاری کو
جولائی
قیدیوں کے تبادلے کے میدان سے میڈیا کی فتح تک حماس کی کامیاب حکمت عملی
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کی قیدیوں کے تبادلے
جنوری
پاکستان ریاستی وفد کابل بھیجنے کا مخالف
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے صوبہ خیبر
ستمبر
فوجی تنصیبات پر براہ راست حملوں میں ملوث افراد پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر
مئی