مسلم اکثریتی کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

مسلم اکثریتی کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

🗓️

مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کے خلاف جو ایک منظم تحریک کی شکل میں ایک سازش شروع کی گئی اور متعدد اسلامی ممالک کو لالچ یا دھمکی دے کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے پر مجبور کیا گیا اس سازش کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلم اکثریتی کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم اکثریتی یورپی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کردیا ہے۔

حال ہی میں کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت بھی تسلیم کر لیا تھا جس پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

مقبوضہ بیت المقدس اور پریسٹینا میں زُوم ایپ کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے لیے معاہدے پر دست خط کی تقریب چند ہفتے قبل منعقد ہوئی تھی۔

اسرائیلی وزیرخارجہ گابی اشکنازی اور کوسوو کی وزیرخارجہ ملیزا حرادیناج اسٹیبلا نے مشترکہ اعلامیے پر بیک وقت اپنے اپنے دفتر سے دست خط کیے ہیں۔

اس موقع پر گابی اشکنازی نے کہا کہ انہوں نے کوسوو کی یروشلیم میں سفارت خانہ کھولنے کی باضابطہ درخواست کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ سال سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے نتیجے میں چار عرب ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش، اور سوڈان کے ساتھ امن معاہدے طے کیے تھے اور ان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، کوسوو کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ان تمام امن معاہدوں کو مجموعی طور پر ابراہیم معاہدوں کا نام دیا گیا ہے، بیشتر مسلم اکثریتی ممالک نے اسرائیل سے ان معاہدوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ان ممالک کا یہ مؤقف ہے کہ فلسطینی تنازع کے حل تک کسی اسلامی ملک کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار نہیں کرنے چاہیئے، تاہم معاہدۂ ابراہیم کے فریق عرب ممالک کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتے ہیں اور وہ تل ابیب ہی میں اپنے سفارت خانے قائم کریں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور برطانیہ کے یمن کے خلاف حملہ کیسا رہے گا؟

🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:محمد عبدالسلام نے اعلان کیا کہ امریکہ اور انگلستان نے یمن

امریکا کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 15 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے

شادی سے قبل ایک رات بیٹی کو لڑکے سے فون پر بات کرتے پکڑ لیا تھا، صبا فیصل

🗓️ 7 جون 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے

یورپ اور اسرائیل کے تعلقات پر فوری نظرثانی کرنے کی اپیل

🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں:اسپین اور جنوبی آئرلینڈ نے یورپی کمیشن سے کہا ہے کہ

پاراچنار حملے کا مقصد مسلمانوں کے اتحاد کو نقصان پہنچانا تھا:آیت اللہ سیستانی

🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دفتر

سیکیورٹی کابینہ سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں: نیتن یاہو

🗓️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو  نے اپنے

انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں ہزاروں فلسطینی حامی سڑکوں پر

🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:بی بی سی نیوز چینل نے ہفتے کی رات انگلینڈ اور

ہیگ کی عدالت غزہ کے بارے میں کب اپنا فیصلہ سنائے گی؟

🗓️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت نے جمعہ کے روز صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے