?️
سچ خبریں:پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنے فوجی آپریشن کو "بنیان مرصوص” کا نام دیا، جو قرآن کے سورہ صف کی آیت سے ماخوذ ہے اس نام نے علاقائی و بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کی ہے، جسے پہلے فلسطینی و یمنی مزاحمت کار بھی استعمال کر چکے ہیں۔
پاکستانی فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف شروع کیے گئے تازہ فوجی آپریشن کو جو نام دیا گیا ہے، اس نے نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی بھی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
روسیا الیومروسی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج نے ایک باقاعدہ اعلامیے میں بھارت کی حالیہ حملہ آور پالیسی کے خلاف جوابی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کارروائی کا نام "بنیان مرصوص” رکھا گیا ہے۔
"بنیان مرصوص” کا مفہوم قرآن مجید کی سورہ صف، آیت نمبر 4 سے لیا گیا ہے:
إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلَّذِينَ يُقَٰتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ”
یقیناً اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں صف بستہ ہو کر اس طرح لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ "بنیان مرصوص” کا نام کسی فوجی آپریشن کے لیے استعمال کیا گیا ہو۔ سنہ 2014 میں فلسطینی تنظیم سرایا القدس نے اسرائیل کے خلاف اپنے 51 روزہ دفاعی معرکے کو بھی یہی نام دیا تھا۔
اسی طرح، 24 جنوری 2020 کو یمن کی مسلح افواج نے بھی ایک بڑے آپریشن کو "بنیان مرصوص” کے نام سے شروع کیا، جس میں انہوں نے صنعاء پر حملہ کرنے والی داخلی بغاوت کی قوتوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان کی طرف سے اس قرآنی اصطلاح کے انتخاب کو ایک گہرے پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،ایسا پیغام جو نہ صرف عسکری عزم کا اظہار کرتا ہے بلکہ مذہبی اور نظریاتی وابستگی کو بھی نمایاں کرتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کا پیرس اولمپکس کے منتظمین سے مطالبہ
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ پر جاری صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم کے باعث
جولائی
ایف بی آر مارچ میں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مارچ میں
اپریل
ابوظہبی کا امریکہ کو کرارا جواب
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے ایک اماراتی اہلکار کے حوالے سے کہا
مئی
لولا اور بولسونارو کے درمیان دلکش مقابلہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: برازیل کے صدارتی انتخابات میں 83 فیصد سے زائد
اکتوبر
افغان خواتین کی حالت زار
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے
جون
امریکہ میں ہزاروں ملازمین کے استعفیٰ کا امکان ؛ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماعی واقعہ
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع پیمانے پر لیبر فورس میں کمی کی
ستمبر
طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک کو شدید دھمکی دے دی
?️ 26 مئی 2021دوحہ (سچ خبریں) طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک
مئی
مزاحمتی محور نے شامی حکومت کا تختہ الٹنے کے امریکی منصوبے کو کیسے ناکام بنایا؟
?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:آج شام ایک ایسی حالت میں اپنی علاقائی اور عرب پوزیشن
مئی