سید حسن نصراللہ کی شہادت

سید حسن نصراللہ کی شہادت

🗓️

سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک کے عظیم اور بہادر رہنما رہنما سید حسن نصراللہ شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حزب اللہ کے سامنے کیوں نہیں ٹِک سکتا؟

بیان میں کہا گیا کہ سید حسن نصراللہ نے تقریباً تیس سال تک مزاحمتی تحریک کی قیادت کی اور اسلامی مزاحمتی تحریک کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا، جن میں 1992 میں مزاحمتی قیادت، 2000 میں لبنان کی آزادی اور 2006 میں اسرائیل کے خلاف فتح شامل ہیں۔

حزب اللہ کی قیادت نے اس المناک موقع پر مجاہدین، اہل اسلام اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے تعزیت کا اظہار کیا، حزب اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزاحمت کی راہ پر قائم رہتے ہوئے، غزہ، فلسطین اور لبنان کے دفاع میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت، صیہونی دشمن کے حملے کے دوران ہوئی اور حزب اللہ کے عظیم شہداء کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لبنان کی سیاسی جماعتوں اور تحریکوں کی حزب اللہ کے ساتھ بے مثال یکجہتی

حزب اللہ نے عہد کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا اور مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

تیونسی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

🗓️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی

غزہ میں قحط اور بھوک کی وجہ سے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی موت

🗓️ 25 فروری 2024سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں

ہمیں چپ رہنے کیلئے بہت سارے لوگوں نے رابطے کئے،علیمہ خان

🗓️ 12 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ

ایگزیکٹوکے نیک نیتی سےکیےگئے فیصلے سے نقصان بھی ہوسکتاہے مگر وہ کرپشن نہیں:چیف جسٹس  اطہر من اللہ

🗓️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس  اطہر من اللہ

مجھ پر تشدد و زیادتی کے ذمہ رانا ثنا اللہ یا موجودہ حکومت نہیں

🗓️ 28 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھ پر

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان

🗓️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

خواتین کے مختصر لباس سے معاشرے پر اثر پڑتا ہے

🗓️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہااگر خواتین بہت

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکنے کی درخواست مسترد

🗓️ 9 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے