سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک کے عظیم اور بہادر رہنما رہنما سید حسن نصراللہ شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حزب اللہ کے سامنے کیوں نہیں ٹِک سکتا؟
بیان میں کہا گیا کہ سید حسن نصراللہ نے تقریباً تیس سال تک مزاحمتی تحریک کی قیادت کی اور اسلامی مزاحمتی تحریک کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا، جن میں 1992 میں مزاحمتی قیادت، 2000 میں لبنان کی آزادی اور 2006 میں اسرائیل کے خلاف فتح شامل ہیں۔
حزب اللہ کی قیادت نے اس المناک موقع پر مجاہدین، اہل اسلام اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے تعزیت کا اظہار کیا، حزب اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزاحمت کی راہ پر قائم رہتے ہوئے، غزہ، فلسطین اور لبنان کے دفاع میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت، صیہونی دشمن کے حملے کے دوران ہوئی اور حزب اللہ کے عظیم شہداء کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: لبنان کی سیاسی جماعتوں اور تحریکوں کی حزب اللہ کے ساتھ بے مثال یکجہتی
حزب اللہ نے عہد کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا اور مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔