?️
برکینافاسو (سچ خبریں) مغربی افریقا کے ملک برکینافاسو میں دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے 100 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا جس کے بعد ملک بھر میں تین دن تک سوگ منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں مسلح حملہ آوروں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے سو سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
حملہ آوروں نے جمعہ کی شب مقامی وقت کے مطابق 2 بجے سولہان کے ایک چھوٹے گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے، حملہ آوروں نے گاؤں کے درجنوں گھروں کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔
رپورٹس کے مطابق حکومت نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے، تاہم حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ فوج کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے جاری آپر یشن کے نتیجے میں تقریبا 20 دہشت گرد ہلاک اور 4 دہشت گردی کے اڈے تباہ ہوگئے تھے۔
برکینا فاسو کی فوج نے کہا تھا کہ ہونی کے نام سے کریک ڈان آپریشن جس کا مقامی زبان میں مطلب وقار ہے، ملک کے شمالی اور ساحل علاقوں میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں کیا جا ر ہا ہے۔
یاد رہے کہ 2015 کے بعد سے، برکینا فاسو کو دہشت گردی کے حملوں سے سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سامنا ہے جس میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پہلگام حملے کی تحقیقات میں نیا انکشاف
?️ 24 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی
جون
نیتن یاہو قیدیوں کو قتل کرنے کا خواہاں: حماس
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسامہ حمدان نے کہا کہ کمال عدوان ہسپتال اور شمالی
دسمبر
شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان نہیں
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی
اپریل
ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ کا دورہ: پرتشہیر مگر بے اثر
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: چین کی سرکاری میڈیا ویب سائٹ "دی پیپر” نے امریکی صدر
مئی
چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست
?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ
مارچ
پاکستان، چین کے درمیان پائیدار، کثیرالجہتی شراکت داری قائم ہے، نگراں وزیر خزانہ
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے
اکتوبر
شام پر قابض دہشت گردوں کی خفیہ کالز؛پوشیدہ طور پر تشدد کرو
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ہیئت
جنوری
روس سے گیس فراہمی منصوبے پر کام کرنے کیلئے پاکستان اور ترکیہ میں اتفاق
?️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)روس سے بذریعہ پائپ لائن پاکستان کو گیس فراہمی
ستمبر