?️
سچ خبریں:اردن، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، عراق اور دیگر 11 عرب و اسلامی ممالک نے شام پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ مشترکہ بیان میں شام کی خودمختاری اور زمینی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے، غیر ملکی مداخلت کو مسترد کیا گیا۔
العربی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گیارہ عرب اور اسلامی ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی جانب سے شام پر جاری حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں شام کی خودمختاری، سالمیتِ ارضی، اور قانونی حاکمیت کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے اور اسرائیل سے فوری طور پر جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ مشترکہ بیان جمعرات کے روز جاری کیا گیا جس میں شام کے جنوبی صوبے السویداء میں بحران کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم بھی کیا گیا ہے۔
بیان میں ان ممالک نے کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے، شام کے اندرونی معاملات کو شامی عوام کے ہاتھ میں رکھنے پر زور دیا۔
بیان میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہاردن، متحدہ عرب امارات، بحرین، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، عراق، عمان، کویت، لبنان، اور مصرنے اس بات پر زور دیا کہ السویداء معاہدے کا نفاذ اس طرح ہونا چاہیے کہ:
* شام کی وحدت اور سالمیت ارضی محفوظ رہے
* خونریزی کا خاتمہ ہو
* عام شہریوں کو مکمل تحفظ حاصل ہو
* ریاستی حاکمیت اور قانون کی بالا دستی برقرار رہے
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق، ان وزرائے خارجہ نے گزشتہ دو روز کے دوران شام کی صورتحال پر تفصیلی مذاکرات کیے، جس کا مقصد شام کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرنا اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کی ضمانت دینا تھا۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شام پر اسرائیلی حملے شدت اختیار کر چکے ہیں، اور اسرائیل نے حالیہ ہفتوں میں دمشق، السویداء، اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: جنوبی شام کے باشندے اسرائیلی حکومت کے خلاف
یہ مشترکہ عربی و اسلامی موقف شام کے دفاع اور اسرائیلی تجاوزات کے خلاف بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے ردعمل کی علامت ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اردوغان نے ایک بار پھر فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو کی رکنیت روکنے کی دھمکی دی
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے فن لینڈ اور سویڈن
جولائی
’دنیا کی کوئی طاقت پاک-ایران تعلقات خراب نہیں کر سکتی‘، ایرانی صدر کی بلاول بھٹو سے ملاقات
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایران
اپریل
جنوبی شام کو دوسرا لبنان نہیں بننے نہیں دیں گے:صہیونی وزیر جنگ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے شام کے جنوبی حصے میں
فروری
کون کس کا حامی ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں
اکتوبر
امریکی سینیٹر کی قرارداد کا بنیادی مرکز کہاں ہے ؟
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے انخلا پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروف آف رجسٹریشن (پی
جولائی
چوہدری پرویز الہٰی کرپشن کے مقدمے میں بری
?️ 2 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن
جون
لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کے تقرر کےخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد
?️ 27 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی
مارچ