?️
بیروت (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں کی چوری کا سلسلہ جاری ہے اور اب جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج نے درجنوں بھیڑ بکریاں چوری کرلی ہیں۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این ای نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شیبا شہر (جنوبی لبنان) سے ایک چرواہے کی 100 بکریاں چرا لیں اور انہیں مقبوضہ فلسطین لے گئے۔
لبنانی میڈیا نے گذشتہ اتوار کو اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوج پہلے ہی لبنان کے اندر سے 500 بکریوں کا ایک بڑا ریوڑ چوری کر کے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کر چکی ہے۔
لبنان کی قومی میڈیا نیوز ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت کی قابض افواج نے 500 بکریوں کو اغوا کیا اور الصمقہ کے مغرب میں کفر شوبا میں ایک چرواہے کو گولی مارنے کے بعد انہیں مقبوضہ علاقوں میں لے گئے۔
واضح رہے کہ پچھلے سال بھی صہیونی فوج نے لبنانی سرزمین پر واقع کفر شوبا سرحدی علاقے کے بستارہ محلے میں ایک لبنانی چرواہے کو اغوا کر لیا اور مقبوضہ فلسطین میں لے گئی لیکن جب بیروت نے چرواہے کے اغوا کے بارے میں صیہونی حکومت سے شکایت کی تو صہیونی فوج نے اس کی رہائی کا اعلان کردیا۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن اور اردوغان کی باکو اور ایروان کے سلسلے میں بات چیت
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک حکومت کے ایک سینیئر اہلکار نے بدھ کی شام
ستمبر
شاہ محمود قریشی کا9مئی مقدمات میں 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 28 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود
مئی
یورپی یونین کا وسیع بجٹ
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ اور اس یونین کے رکن ممالک نے اگلے سال
نومبر
برکس اجلاس سے میں شریک نہ ہونے پر دفتر خارجہ کا ردعمل
?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے برکس اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو
جون
فرانس کی گرتی ہوئی عالمی ساکھ ؛میکرون نے عوام کو کیوں مایوس کیا؟
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:مغربی تھنک ٹینکس کا ماننا ہے کہ فرانس، جو کبھی عالمی
جنوری
امریکہ کو ہر ہفتے 10 سے 30 ارب ڈالر خسارہ؛ بلومبرگ کی رپورٹ
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی حکومت کی طویل ترین تعطیلات کی وجہ سے، امریکہ کو
نومبر
ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے تحریری جواب طلب
?️ 7 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کے
فروری
ہم افغانستان کی حکومت کیساتھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں: بابر افتخار
?️ 27 اگست 2021 راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار
اگست