برکس اجلاس سے میں شریک نہ ہونے پر دفتر خارجہ کا ردعمل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے برکس اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تنظیم کے ایک رکن ملک کی جانب سے پاکستان کو اجلاس میں شرکت سے روکنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ برکس دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کا ایک بااثر کلب ہے جس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

بیجنگ نے 23 اور 24 جون کو برکس اجلاس کی میزبانی کی تھی جس میں شامل ممالک عالمی آبادی کا 40 فیصد سے زائد حصے اور دنیا کی مجموعی ملکی پیداوار کا تقریباً ایک چوتھائی حصے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

رواں سال برکس کی جانب سے ’عالمی ترقی پر اعلیٰ سطح کا ڈائیلاگ‘ منعقد کیا گیا جس میں ان 2 درجن ممالک نے اجلاس میں ورچوئلی شرکت کی جو تنظیم کے رکن نہیں تھے۔

اجلاس میں پاکستان کی عدم شمولیت نے کئی سوالات کو جنم دیا جس پر آج میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کسی ملک کا نام لیے بغیر اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ’ایک رکن‘ نے پاکستان کی شرکت کو روک دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چین میزبان ملک ہونے کے ناطے برکس اجلاس سے قبل پاکستان کے ساتھ بات چیت میں شامل رہا ہے، برکس رکن ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلے کیے جاتے ہیں جبکہ غیر رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ تنظیم کی مستقبل کی شمولیت ترقی پذیر دنیا کے مجموعی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس انداز میں شمولیت کے اصولوں پر مبنی ہوگی جو کہ تنگ جغرافیائی سیاسی تحفظات سے مبرا ہو۔

برکس اجلاس کے موقع پر منعقدہ ’عالمی ترقی پر اعلیٰ سطح کے مکالمے‘ کے بارے ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے برکس کے رکن ملکوں سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے فروغ میں چین کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان چین کے ساتھ مل کر عالمی امن، مشترکہ خوشحالی اور جامع ترقی کے لیے ایک مضبوط آواز رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ’جی 77 پلس چین‘ کا موجودہ سربراہ ہے اور گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے دوستوں کے گروپ کا بھی حصہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ وقت اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور ہمارا آہنی بھائی چارہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، پاکستان اور چین دوطرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر ہمہ جہتی تعاون کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی ڈاکٹر کا جو بائیڈن کی موت کے امکان کے بارے میں احتمالات

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: رانی جیکسن، جو ٹیکساس سے کانگریس کی رکن اور سابق

قیدی کے بجائے کی پی عوام کی فکر کریں؛ عظمی بخاری کا سہیل آفریدی کو پیغام

?️ 29 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

اصلاحات کے لیے ہم اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے

برطانوی وکلاء نے محمد بن زاید پر جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کیا

?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے کہا کہ وکلاء کا ایک گروپ

کیا امریکہ میں طاقت کے توازن تبدیل ہوں گے؟

?️ 2 نومبر 2025کیا امریکہ میں طاقت کے توازن تبدیل ہوں گے؟  نیویارک شہر کی

ٹرمپ نے برکس پالیسیوں کی حمایت کے لیے ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: جب کہ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس رپورٹ کرتے ہیں کہ

پائیدار ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ احسن اقبال

?️ 25 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے

ہولوکاسٹ سے غزہ تک کا تسلسل اور  کیا اسرائیل کا حباب پھٹنے والا ہے؟

?️ 15 ستمبر 2025ہولوکاسٹ سے غزہ تک کا تسلسل اور  کیا اسرائیل کا حباب پھٹنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے