غزہ پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری، ترکی نے صرف مذمتی بیان پر اکتفا کرلیا

غزہ پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری، ترکی نے صرف مذمتی بیان پر اکتفا کرلیا

?️

استنبول (سچ خبریں) اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر شدید وحشیانہ بمباری شروع کی ہوئی جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں ی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں جس کے بعد اب ترکی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں صرف ان حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشت اور بربریت کے خلاف ترکی نے صرف شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بے گناہ بچوں اور عام شہریوں کے قتل کی شدید مذمت پر اکتفا کیا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے بے رحمی کے ساتھ نہتے فلسطینیوں کا قتل عام شروع کیا ہے، ترکی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترک خبر رساں اداروں‌کےمطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل طاقت کے ذریعے بیت المقدس سے فلسطینیوں کو نکال باہر کرنے اور انہیں عبادت کے حق سے محرم کرنے باضابطہ مہم چلا رہا ہے، مسجد اقصیٰ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تمام تر سازش کا ذمہ دار اسرائیل ہے اور صہیونی ریاست کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں‌ گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسی اور اشتعال انگیزی مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کی کوششیں اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کے حل کی مساعی بری طرح‌متاثر ہو رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کو اس بات کا ادراک کرنا ہوگا کہ وہ طاقت کے ذریعے فلسطینی قوم کے آئینی اور قانونی حقوق نہیں دبا سکتا اور وحشیانہ طاقت کے ذریعے وہ اپنےمذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکتا۔

بیان میں‌کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال سے خطے میں کشیدگی اور دشمنی میں اضافے کے سوا کچھ نہیں ہوسکتا۔

ادھر ترک وزیر خارجہ مولود جاووش اولو نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن عثیمین اور متعدد یورپی وزراخارجہ سے فلسطین کی تازہ صورت حال اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

’کوئی ڈیڈ لاک نہیں‘، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات منگل تک ملتوی

?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے: وزیراعظم

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں متعدد فلسطینی گرفتار

?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے

دنیا کی دوتہائی فعال سیٹلائٹس ایلون مسک کے کنٹرول میں ہونے کا انکشاف

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) رواں ہفتے اسٹار لنک کے 7ہزار ویں سیٹلائٹ

امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایک بار پھر نیا دعویٰ کردیا

?️ 25 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے

یمن پر 8 سالہ جارحیت میں 48 ہزار سے زائد شہید اور زخمی

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں: یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے گذشتہ آٹھ سالوں میں

لندن اور یوکرین، برطانوی انتخابات سے قبل موسم بہار کی جنگ کے لیے تیار

?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: سیاستدانوں اور برطانوی معاشرے کے ایک حصے کا خیال ہے کہ

مسافر بردار ڈرون متعارف کرا دیا گیا

?️ 19 مئی 2021برلن(سچ خبریں) ایک جرمن کمپنی وولوکاپٹر حقیقت کا روپ دینے والی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے