سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹائمز نے شام میں داعش کے دوبارہ طاقتور ہونے کے خطرے پر خبردار کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں دہشتگرد تنظیم داعش کی واپسی اور اس کے دوبارہ صف بندی کے امکانات پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں داعش کی بربریت؛ چار دن میں کم از کم 100 افراد قتل
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران داعش نے شام میں دوبارہ اپنی موجودگی ظاہر کی ہے۔
یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں جاری جنگوں کی وجہ سے میڈیا کی توجہ ان موضوعات پر مرکوز ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں شام میں داعش کی سرگرمیاں نظرانداز ہو رہی ہیں۔
ٹائمز نے انکشاف کیا کہ رواں سال کے دوران شام میں داعش نے کم از کم 700 حملے کیے ہیں۔ اس وقت داعش کے پاس شام اور عراق میں تقریباً 2500 جنگجو موجود ہیں،
رپورٹ کے مطابق شام کی سیاسی اور عسکری عدم استحکام کی وجہ سے داعش میں نئے عناصر بھرتی کیے جا رہے ہیں، جس سے ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: داعش کا دوبارہ ابھرنا امریکہ کے لیے کیسا رہے گا؟امریکی سینیٹر کا اظہار خیال
رپورٹ میں کہا گیا کہ داعش شام میں زیر زمین نیٹ ورک تشکیل دے رہی ہے اور ان قبائلی رہنماؤں کو نشانہ بنا رہا ہے جو داعش کی مخالفت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اقدامات داعش کی دہشتگردانہ حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ تیسرے مرحلے میں داخل
جولائی
سعودی عرب انصار اللہ کے ساتھ طویل مدت معاہدے کا خواہاں : روئٹرز
جون
داخلی اور خارجی خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی میں اسرائیلی فیصلہ ساز ناکام
فروری
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نومبرمیں بلایا جانے کا فیصلہ
اکتوبر
عرب ممالک کا چین کی طرف جھکاؤ ؛امریکہ پریشان
نومبر
صیہونیوں نے اپنے ہی قیدیوں کے ساتھ کیا کیا؟
جنوری
صہیونی فوج اور سرایا القدس کے درمیان جھڑپیں
اگست
ترکی میں KFC کا دیوالیہ؛ وجہ؟
اپریل