🗓️
سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی بھی فریق کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عراق پر دباؤ ڈال کر الحشد الشعبی (عوامی رضاکار فورس) کو تحلیل کروائے، ان کا کہنا تھا کہ الحشد الشعبی، عراق کی خودمختاری، سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف دفاع کا ایک اہم ستون ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم السوڈانی نے کہا کہ امریکہ نے ہم سے کبھی الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب عراق میں امریکی اتحاد کا فوجی مشن مکمل ہو جائے گا، تب ملک میں موجود غیر ریاستی مسلح گروہوں کو منظم انداز میں ختم کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ الحشد الشعبی نے داعش کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، اور عراق میں دہشتگردی کے خاتمے میں اہم فتوحات حاصل کیں، یہ فورس عراقی حکومت کے ماتحت ایک قانونی ادارہ ہے، جسے پارلیمنٹ نے باقاعدہ منظوری دی ہے۔
وزیراعظم السوڈانی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بعض مغربی حلقے عراق پر غیر ریاستی مسلح گروہوں کو تحلیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ عراق ایک خودمختار ریاست ہے اور اپنے دفاعی ڈھانچے کا فیصلہ خود کرے گا، کسی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
’جنرل باجوہ کی الیکشن میں پی ٹی آئی کی مدد‘، عارف علوی سے منسوب بیان کی تردید جاری
🗓️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل (ر) قمر
دسمبر
بعض عرب کمپنیوں کی اسرائیل کی مدد کا پردہ فاش
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی خبر رساں ذرائع نے صیہونی حکومت کو سامان کی
مارچ
نواز شریف کی کرپشن!
🗓️ 26 جنوری 2021وزیراعظم عمران خان اگر اپنے کسی سیاسی مخالف کو سب سے زیادہ
جنوری
ہماری فوج کا برا وقت چل رہا ہے: صیہونی میڈیا
🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا ذرائع ابلاغ نے لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
اپریل
کیا نیٹو کی رکنیت یوکرین کو بچا سکتی ہے؟
🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو
جولائی
تن من دھن سے ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کریں گے: وزیر قانون
🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیر: خاتون افسر کی عصمت دری پربھارتی فضائیہ کے افسرکے خلاف مقدمہ درج
🗓️ 10 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
بغداد اور واشنگٹن امریکی فوج کے انخلا کے ٹائم ٹیبل پر متفق نہیں
🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے عراقی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا
جنوری