?️
نیو یارک( سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے بچوں کی حفاظت کے لئے کچھ نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن کا مقصد بچوں کو محفوظ ڈیجیٹل اسپیس فراہم کرنا ہے۔جس کا اعلان گذشتہ روز ایک پریس ریلیز کے ذریعہ کیا گیا تھا۔
انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی فیس بک نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے تین نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔پہلے فیچر یہ ہے کہ اگر 13 سال یا اس سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بنائے گا تو خود کار طور پر وہ پرائیویٹ ہوگا یعنی اس اکاؤنٹ پر لگائی جانے والی پوسٹس صرف دوسرے کم عمر بچے ہی دیکھ سکیں گے۔ان کے علاوہ صرف ان ہی بڑوں کی نظروں سے یہ پوسٹس گزر سکیں گی جنہیں یہ بچہ (صارف) خود اجازت دے گا۔
دوسرے فیچر کے ذریعے انسٹاگرام پر مشکوک حرکتیں کرنے والے اکاؤنٹس کی نگرانی میں زیادہ سختی کی جائے گی اور انہیں کم عمر بچوں کو براہ راست پیغامات بھیجنے یا ڈی ایم کرنے سے بھی باز رکھا جائے گا۔تیسرے فیچر کے ذریعے اشتہار دینے والے اداروں کےلیے بھی آپشنز محدود کیے جائیں گے تاکہ انسٹاگرام استعمال کرنے والے بچوں تک صرف وہی اشتہارات پہنچیں جو ان کی عمر کے حساب سے ہیں۔
اس اعلان سے منسلک ایک اور پوسٹ میں فیس بُک کی نائب صدر یوتھ پروڈکٹس پاؤنی دیوانجی نے واضح کیا ہے کہ اکاؤنٹ بنانے والے فرد کی درست عمر کا پتہ لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا بھی بھرپور استعمال کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
2023 مغربی کنارے میں بچوں کے لیے کیسا رہا؟ یونیسیف کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے 2023 کو
دسمبر
ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر یہ کہا جائے کہ حالیہ دنوں میں ترکی کے
جون
ٹرمپ کی جوئے میں شکست؛ ایران سے جنگ نے کانگریس کا توازن کیسے بدلا ؟
?️ 7 نومبر 2026سچ خبریں: امریکہ کی دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کی کامیابی نے ایران
نومبر
بائیڈن کی صحت ریپبلکنز کے ہاتھوں میں
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:جو بائیڈن کے گرنے اور عجیب و غریب جنون کی کہانی
جون
دنیا کی پہلی اسمارٹ جائےنماز
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:آپ نے اسمارٹ واچ، اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ فون تو
مئی
اسلام آباد میں سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں کوہسار کے علاقے سیکٹر
جولائی
ایران نے 53 سال بعد اردن کی عقبہ بندرگاہ کی چھٹی کردی!
?️ 22 جولائی 2026سچ خبریں: علاقائی ڈیسک کے انچارج علیرضا مجیدی نے ایران کے میزائلوں
جولائی
مغربی کنارے میں گھروں کی مسماری کا تسلسل ایک خطرناک اقدام ہے
?️ 18 فروری 2026مغربی کنارے میں گھروں کی مسماری کا تسلسل ایک خطرناک اقدام ہے
فروری