ایران کو ہر صورت مذاکرات کرنا ہوں گے؛ٹرمپ کی خوش فہمی

ایران کو ہر صورت مذاکرات کرنا ہوں گے؛ٹرمپ کی خوش فہمی

🗓️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کو ہر حال میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہوں گے۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایران سے متعلق اپنے موقف کو دہرایا اور بغیر کسی نرمی کے کہا کہ ہم نے ایران کو بتا دیا ہے کہ وہ کسی نہ کسی صورت ہمارے ساتھ مذاکرات کرے، حالانکہ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے ایران پر سخت شرائط اور یکطرفہ پابندیاں عائد کیے جانے کی پالیسی کو بین الاقوامی حلقے تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یمنی مزاحمت کاروں (انصار اللہ) پر حملوں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ حوثی فرار اختیار کر رہے ہیں اور امریکی افواج نے ان کے بدترین عناصر کو ہلاک کر دیا ہے۔
 ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں آئے ہیں جب بحر احمر میں امریکی بحریہ کو انصار اللہ کے حملوں کا سامنا ہے، اور امریکہ نے مزید جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ روانہ کیے ہیں۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ حوثیوں کی حمایت کر رہا ہے، جبکہ یمنی رہنما متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ وہ آزادانہ فیصلے کرتے ہیں اور کسی ملک کی کٹھ پتلی نہیں ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور پیش رفت ہو رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے جو جنگ کو ختم کر سکے، اور اس سلسلے میں کچھ ممالک امریکہ کی معاونت بھی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعات پر بھی اہم گفتگو جاری ہے، جس میں امریکہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے بحیرہ اسود سے متعلق غلات کے معاہدے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔ یہ معاہدہ روس، یوکرین، ترکی اور اقوام متحدہ کے درمیان جولائی 2022 میں ہوا تھا، لیکن روس-یوکرین جنگ کی شدت کی وجہ سے اس کی مدت مختصر رہی۔
ٹرمپ نے روس پر عائد امریکی پابندیوں پر بھی بات کی اور کہا کہ ان پابندیوں میں ممکنہ نرمی پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی پر نظرثانی ضروری ہے۔
ٹرمپ کے بیانات ایک بار پھر ان کی جارحانہ خارجہ پالیسی کو اجاگر کرتے ہیں، جس میں زور زبردستی، الزام تراشی اور دباؤ ڈالنے کے روایتی حربے نمایاں ہیں۔
ان کے دعوے زمینی حقائق سے میل نہیں کھاتے، خاص طور پر یمن میں انصار اللہ کی مزاحمت کے حوالے سے، جو نہ صرف برقرار ہے بلکہ بڑھتی بھی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

شہباز گل کا اہم بیان،وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی علامات شدید نہیں ہیں

🗓️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز

عربی میڈیا میں سید اُمّت کے تاریخی الوداع کی وسیع کوریج

🗓️ 24 فروری 2025سچ خبریں: بیروت میں شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم

شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملہ

🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کے

غزہ کے ہسپتالوں کے ساتھ قبضے کی فاشسٹ جنگ پر حماس کا ردعمل

🗓️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے غزہ شہر کے الشفاء میڈیکل

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم جاری، اونچی آواز میں اذان دینے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی

🗓️ 21 مارچ 2021لکھنئو (سچ خبریں)  بھارت میں جب سے انتہاپسند تنظیم بی جے پی

صیہونیوں پر حزب اللہ اور ایران کا خوف طاری

🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام پر ایران

نصف روسی افواج جارحانہ پوزیشن میں ہیں: سی این این کا دعوی

🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:سی این این نے واشنگٹن کے ایک دفاعی عہدہ دار کے

سعودی جنگجوؤں کی یمن میں صعدہ اور عمران کے رہائشی علاقوں پر بمباری

🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:   یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے