ایران صہیونی حملے کی صورت میں شدید تر جواب دینے کے لیے تیار ہے:انصاراللہ

ایران صہیونی حملے کی صورت میں شدید تر جواب دینے کے لیے تیار ہے:انصاراللہ

?️

سچ خبریں:انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیلی جارحیت کا مؤثر جواب دے کر دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا،اگر دوبارہ حملہ ہوا تو ایران اس سے بھی زیادہ طاقت سے جواب دے گا، انہوں نے یمن کی غزہ حمایت، اسلامی مقدسات اور مزاحمت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے تازہ خطاب میں ملک، خطے اور بالخصوص غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن گزشتہ 21 ماہ سے فلسطینی عوام کے خلاف غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، جس میں پناہ گزین کیمپ، اسکول اور دیگر پناہ گاہیں بھی حملوں کا نشانہ بن رہی ہیں،صہیونی ریاست اپنی درندگی اور ظلم کو مسلسل بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ صہیونی اور ان کے امریکی اتحادی درندے بھی ہوتے، تو شاید اب تک غزہ کے مظلوموں کا خون پی کر تھک چکے ہوتے، مگر ان کا ظلم رکنے کا نام نہیں لیتا۔ جتنے زیادہ فلسطینی خواتین و بچوں کا خون بہتا ہے، اتنی ہی ان کی بربریت بڑھتی ہے اور وہ نئی نئی طریقوں سے قتلِ عام کرتے ہیں۔
الحوثی نے کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں اس کے حقیقی کردار اور مغربی ممالک کی اس کی حمایت کو بے نقاب کرتی ہیں۔ مغرب نے ابتدا ہی سے صہیونی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کی، تاکہ وہ فلسطینی قوم اور امت مسلمہ کے خلاف جرم کریں۔
امریکہ نے ہزاروں بموں کی فراہمی سے صہیونی جرائم کو جاری رکھنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، حال ہی میں امریکہ نے اسرائیل کو 900 کلوگرام وزنی 3845 بم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے فلسطینی قوم کی مدد میں ناکام رہے ہیں اور امت مسلمہ کو ایسے اداروں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، امت کو چاہیے کہ خود مضبوط اور فعال مؤقف اختیار کرے، مگر اکثر ممالک صرف تماشائی ہیں یا دشمن کے ساتھ تعاون میں شریک ہیں۔
الحوثی نے مزید کہا کہ صہیونی فوج غزہ میں خواتین اور بچوں کے قتل پر فخر محسوس کرتی ہے، ایک اسرائیلی فوجی نے تو یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں 600 فلسطینی قتل کیے ہیں۔ لیکن جب براہ راست مقابلہ ہوتا ہے تو صہیونی فوجی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور رزمندگان کے آنے پر اپنے بکتر بند گاڑیوں میں چھپ جاتے ہیں۔
انہوں نے مسجد الاقصیٰ اور دیگر اسلامی مقدسات کی خطرناک صورتحال پر خبردار کیا اور کہا کہ صرف الاقصیٰ ہی نہیں بلکہ حرمین شریفین بھی صہیونی سازشوں کی زد پر ہیں۔ اگر مسلمان اپنی مقدسات سے غافل رہے تو یہ پوری امت کے لیے تباہ کن ہوگا۔
انصار اللہ کے سربراہ نے یمن کی غزہ حمایت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے میں یمن نے اسرائیل کے خلاف 10 میزائل و ڈرون حملے کیے اور اسرائیلی جہازرانی کو بحیرہ احمر، باب المندب اور عدن و عرب کے سمندر میں روک دیا گیا، جو مکمل طور پر کامیاب رہا، مذاکرات میں کامیابی کی امید ہے، لیکن اسرائیل اب تک غزہ کی مزاحمت کو ختم کرنے یا اپنے قیدی آزاد کرانے میں ناکام رہا ہے۔
الحوثی نے ایران کی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایران کا ماڈل راہنمائی و درست حکمت عملی کی علامت ہے، ایران نے نہ صرف جواب دیا بلکہ پوری قوت کے ساتھ موثر جواب دیا، جس سے اسرائیل اور اس کے امریکی و مغربی حامیوں کو پسپائی پر مجبور ہونا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی استقامت اور جوابی حملہ امت کے لیے ایک سبق ہے کہ تیاری اور فیصلہ کن ردعمل ہی تحفظ کی ضمانت ہے، اگر اسرائیل دوبارہ جارحیت کرے تو ایران پہلے سے کہیں زیادہ شدت سے جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ صلح کا کوئی راستہ نہیں، اور ایسی کوئی کوشش صرف تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ اسرائیل کے حالیہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے بلکہ مزید مضبوط کرتے ہیں۔
صہیونیوں نے اب تک یمن پر 5 زمینی، 107 فضائی اور سمندری حملے کیے، لیکن ہمارے مؤقف میں کوئی کمی نہیں آئی۔ امریکہ نے بھی 1700 سے زائد حملے کیے، لیکن وہ بھی ناکام رہے۔
الحوثی نے آخر میں کہا کہ اللہ کی راہ میں دی گئی قربانیاں باعثِ عزت اور قبولیت ہیں اور ہم ہمیشہ حق پر ڈٹے رہیں گے۔ یمنی عوام سے اپیل ہے کہ کل ایک بار پھر صنعا اور دیگر صوبوں میں ملین مارچ میں شریک ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں۔

مشہور خبریں۔

معاہدے کیلئے پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، آئی ایم ایف

?️ 14 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے نے

مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں واقع الخلیل شہر کے خلاف صیہونی جارحیت کے

مزاحمتی تحریک صیہونیوں کے وجود کے لیے خطرہ:حزب اللہ

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سربراہ نے اس

ارشد شریف کو جاری کردہ ‘تھریٹ الرٹ’ سے وزیراعلیٰ کا کوئی تعلق نہیں تھا، بیرسٹر سیف

?️ 28 اکتوبر 2022خیبر پختونخوا:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ

کیا غزہ سے صیہونی قیدی ٹرمپ نے رہا کروائے ہیں؟وائٹ ہاؤس کا اعلان

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک تشہیری اور عوام کو گمراہ کرنے والا

نگران حکومتِ پنجاب کا 9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کا جیل میں ٹرائل کا حکم

?️ 7 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومتِ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے اُن

عام انتخابات کب ہوں گے آصف زرداری نے بتا دیا۔

?️ 11 مئی 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی

زیلنسکی نے یوکرین میں فوری طور پر غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:  کل جمعہ کو اپنے ٹیلیگرام چینل پر شائع ہونے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے