?️
تہران (سچ خبریں) ایران نے اپنے پڑوسی ممالکے لیئے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے کبھی بھی کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں کیا ہے اور ہم اپنے پیارے پڑوسیوں کو واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج کی طاقت ہمسایہ ممالک کا محافظ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت دفاع کے قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کبھی بھی کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں کیا ہے اور ہم اپنے پیارے پڑوسیوں کو واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج کی طاقت ہمسایہ ممالک کا محافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے کبھی بھی کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے اور ایرانی افواج کی طاقت ہمسائہ ممالک کی مدد اور حفاظت کرتی ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ آج ہم مشاہدہ کر رہے ہیں مسلط کردہ ساڑھے تین سال معاشی جنگ کے باوجود جس نے کسی دوسرے ملک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرتی تھی، لیکن ہماری قوم کھڑی ہے اور حکومت نے اپنی پوری طاقت کے ساتھ مزاحمت کی ہے اور کرے گی اور عوام اور مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ترین دفاعی ہتھیار اس عرصے (پچھلے آٹھ سال) کے دوران تعمیر کیے گئے اور میزائل کی صلاحیت پہلے سے کہیں زیادہ طاقت ور ہوگئی ۔اس عرصے کے دوران ہم بحریہ کو درکار آبدوز، سب میرین، ڈسٹرائر اور میزائلوں کی فراہمی میں کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان برسوں میں کروز میزائل کی رینج کو 300 کلومیٹر سے بڑھا کر 1000 ہزار کلومیٹر تک بڑھایا ہے اور فضائیہ کے حصے میں ہم نے کوثر لڑاکا طیارے کو بنایا، طیارے کا انجن بنایا اور آج مسلح افواج میں ایک طاقتور فورس موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی، سپاہ پاسداران اور مسلح افواج کی فوج فضائیہ اور بکتر بند کے شعبے میں خود کفیل ہیں اور اپنے دونوں پیروں پر کھڑی ہے اور اپنے وسائل کےساتھ ملک کا دفاع کرتی ہے۔
روحانی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے دفاع میں نہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ضرورت ہے، نہ ہی ہم ان مہلک ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی ہم اسے اخلاقی اور جائز سمجھتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا واضح فتویٰ ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کو اپنے ہی فتوے کے خلاف اور اسلامی اخلاقیات ، اقدار اور اصولوں کے منافی سمجھتا ہے۔
روحانی نے کہا کہ ہم گھریلو صنعت کے لئے ایٹمی، فضائی، خلائی اور میزائل صلاحیتوں اور نئی ٹیکنالوجیز کی تلاش کر رہے ہیں۔ ہماری جوہری طاقت جوہری ہتھیار بنانا نہیں ہے۔ امریکہ اور یورپ کو ایران کو اچھی طرح جاننا اور سمجھنا چاہئے
انہوں نے بتایا کہ ہماری افزودگی طبی اور توانائی کی صنعتوں اور دیگر شعبوں میں ہمارے ملک کی ضروریات کی فراہمی کے لئے ہے اور ہماری سرگرمیاں مکمل طور پر پرامن ہیں۔


مشہور خبریں۔
سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے بھی دشمنوں کی صفوں میں خوف و ہراس
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان میں سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازے کی
فروری
اردن نے مسجد اقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کے بار بار دھاوؤں کی سخت مذمت کی
?️ 15 فروری 2026اردن نے مسجد اقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کے بار بار دھاوؤں کی
فروری
جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کا سیاسی مستقبل
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں بات
نومبر
امریکہ نے سرخ لکیریں عبور کیوں کی ؟
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ام چون اِل نے کہا
اکتوبر
وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت
?️ 29 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ناراض لیگی رہنما اور سابق
جون
فوج میں فرد نہیں، ادارے کی پالیسی ہوتی ہے، مداخلت بھی پالیسی کے تحت ہوتی رہی، وزیر داخلہ
?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
دسمبر
سیلاب سے اوچ شریف میں تباہی، پاکپتن میں ستلج کے کٹا ﺅسے پورا گاﺅں دریا برد
?️ 23 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان
ستمبر
ٹرمپ کے خلاف بغاوت کا دعویٰ سنگین
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے اٹارنی جنرل پم بانڈی نے ایک وفاقی پراسیکیوٹر
اگست