?️
چھتیس گڑھ (سچ خبریں) بھارت میں ماؤ نواز باغیوں نے بھارتی افواج پر بڑا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملوں میں 22 فوجی اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 22 فوجی اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے جبکہ ایک اہلکار اب بھی لاپتہ ہے، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے جوناگوڑا گاؤں میں پہنچ گئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن باغیوں کے سرگرم رکن مادوی ہڈما کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا تاہم گزشتہ روز باغیوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔
آپریشن کے دوران تقریباً 2000 کے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا تاہم جیسے ہی اہلکاروں نے جنگل میں گھسنے کی کوشش کی اسی دوران باغیوں نے حملہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن میں ماؤ باغیوں کو بھی شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم حملے کی جگہ سے صرف ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
دوسری جانب حملے میں بڑے پیمانے پر بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان پر بھارتی صدر اور وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
روس کی معیشت کو دفاعی بننا چاہیے: پیوٹن
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: ملک کے فوجی صنعتی کمپلیکس کی ترقی کے بارے میں ایک
مئی
عمران خان نے پھر سرکاری رہایش گاہ لینے سے انکار کردیا
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی
اگست
شام سے ملحقہ ترکی کی سرحد پر دھماکہ؛3 ترک فوجی ہلاک
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی نے اعلان کیا ہے کہ شام سے ملحقہ اس ملک
جنوری
ترکی کی ایک بار پھر زبانی فلسطین کی حمایت
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے فلسطین کی آزاد
اپریل
اقوامِ متحدہ میں پاکستان سے متعلق قرارداد کی منظوری پر بلاول بھٹو کا اظہارِ تشکر
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ
اکتوبر
یورپی یونین نے فلسطین پر صیہونی تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: یورپی یونین کے دفتر نے مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی
مارچ
قطر کے سابق وزیر اعظم کی عرب ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:حماد بن جاسم الثانی نے بلومبرگ نیٹ ورک کے ساتھ بات
مارچ
ٹرمپ کے لالچ کا جواب
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: رائٹرز کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں
اپریل