?️
سچ خبریں: مشہور امریکی ارب پتی اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت حامی ایلون مسک نے ان کی ممکنہ شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ہار گیا تو میں برباد ہو جاؤں گا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک، جو مشہور امریکی ارب پتی اور ٹیسلا،اسپیس ایکس نیز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ، سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار کے سخت حامی ہیں، انہوں نے ٹرمپ کی ممکنہ شکست اور ان کی حریف کمالا ہیرس کی جیت کے بارے میں تبصرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں امریکی عوام کے اتحاد سے ٹرمپ کو شکست دوں گی: ہیرس
مسک نے مشہور امریکی میزبان ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک طویل انٹرویو میں شرکت کی، جو خود بھی ٹرمپ کے حامی ہیں، یہ انٹرویو ایکس پر نشر کیا گیا۔
کارلسن نے انٹرویو کا آغاز ٹرمپ کی شکست اور ہیرس کی جیت کے امکان سے کیا اور مسک سے کہا کہ ایسی صورت میں تم برباد ہو جاؤ گے، دوست!
مسک نے اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ (ٹرمپ) ہار گیا تو میں واقعی برباد ہو جاؤں گا۔
تم کیا سمجھتے ہو کہ مجھے کتنے سال جیل میں رہنا پڑے گا؟ کیا میں اپنے بچوں سے ملاقات کر سکوں گا؟ مجھے نہیں معلوم!
میں تو ہر وقت کملا کے بارے میں بکواس کرتا رہتا ہوں اور اس کے مذاق اڑاتا ہوں، میں نے اس کا نام بھی کملا کوکی رکھ دیا ہے۔
مسک کا اشارہ ان کے اس متنازعہ پیغام کی طرف تھا جو انہوں نے ایکس پر دیا تھا اور تھوڑی دیر بعد ہٹا دیا گیا۔
اس پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی کملا ہیرس کو قتل نہیں کرے گا جبکہ ٹرمپ پر دو بار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔
مسک نے اس پیغام کی وضاحت میں کہا کہ کچھ لوگوں نے سمجھا کہ میں ہیرس کے قتل کی حمایت کر رہا ہوں، لیکن ایک کوکی جیسے انسان کو قتل کرنے کی کوئی وجہ نہیں!
یاد رہے کہ مسک نے جولائی میں ٹرمپ کی حمایت کا باضابطہ اعلان کیا تھا جب پہلی بار پنسلوانیا میں ٹرمپ کی ریلی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
اس کے علاوہ اس امریکی ارب پتی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ ان کی ممکنہ حکومت میں حکومتی کارکردگی کمیشن کی صدارت کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
مسک نے ایکس کو خریدنے کے بعد 80 فیصد ملازمین کو فارغ کر دیا اور دعویٰ کیا کہ اس اقدام کے بعد کمپنی کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاھو کا ٹرمپ کی شکست کے بعد ایران پر امریکی حملے کا مطالبہ
مسک اس وقت بھی ٹرمپ کے ساتھ موجود تھے جب ان پر پہلی بار قاتلانہ حملہ ہوا تھا، اور انہوں نے ریپبلکن امیدوار کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اس کے تحمل کی تعریف کی تھی۔
مشہور خبریں۔
یوکرینی صدر امریکہ کے دورے میں سب سے پہلے کہاں جائیں گے؟
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اپنے دورہ امریکہ کا آغاز
ستمبر
کیا یمن پر امریکی اور برطانوی حملے بھی اپنا دفاع ہے؟
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل
جنوری
Millions of Indigenous People May Lose Voting Rights: Alliance
?️ 22 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
روس کے ساتھ جنگ جلدی ختم نہیں ہوگی: زیلنسکی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: روس پر ملک میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام
ستمبر
واٹس ایپ ’چینل‘ میں متعدد فیچرز پیش کیے جانے کا امکان
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
نومبر
وائپر سانپ کے زہر اور کورونا کی روک تھام سے متعلق اہم تحقیق
?️ 2 ستمبر 2021برازیلیا(سچ خبریں) برازیل کے سائنسدانوں نے وائپر سانپ کے زہر اور کورونا
ستمبر
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو پر الزام
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کو فریب
جولائی
سعودی 2030 ویژن دستاویز
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کے سعودی عرب کے ولی عہد کے طور
اگست