?️
سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اسرائیل کی جارحیت اور عرب ممالک کے ساتھ اس کے بڑھتے تعلقات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل فلسطین پر مکمل کنٹرول حاصل کر لے تو وہ اپنی جارحیت دیگر مسلم ممالک تک پھیلا دے گا۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جو دنیا بھر میں بدترین جنگی جرائم کے مرتکب ہو چکے ہیں۔
انہوں نے عرب ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جیسی قابض اور نسل پرست ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنا امت مسلمہ سے بڑی خیانت ہے،یہ جرم اور ننگ و عار کی بات ہے کہ کوئی عرب ملک اسرائیل جیسے سفاک دشمن کے ساتھ دوستی کرے۔
الحوثی نے خبردار کیا کہ اسرائیل محض فلسطین تک محدود نہیں رہے گا بلکہ وہ دیگر مسلم ممالک کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنائے گا۔
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کبھی کسی معاہدے کے پابند نہیں رہے اور جو ممالک ان کے ساتھ کسی معاہدے پر بھروسہ کرتے ہیں، انہیں دھوکہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس پر دباؤ ڈال کر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو اپنے حق میں موڑنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر حماس کبھی اپنی پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
الحوثی نے غزا میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، شہریوں کے قتل عام اور غذائی محاصرے کو کھلی جارحیت قرار دیا اور کہا کہ عرب ممالک کا اس ظلم پر خاموش رہنا قابل مذمت ہے۔
انصار اللہ کے رہنما نے کہا کہ تمام مسلم ممالک پر فرض ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف اقتصادی اور سیاسی سطح پر سخت کارروائی کریں۔ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ فلسطین کا دفاع کریں، ورنہ قیامت کے دن ان سے اس کا حساب لیا جائے گا۔
الحوثی نے کہا کہ اب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف صرف آگ اور خون کی زبان میں بات ہوگی اور ہر سطح پر مزاحمت کو تیز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک فلسطینی مزاحمت کو دہشت گرد قرار دینے کی سازش میں شریک ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی عوام اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
الحوثی نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ سیاسی، اقتصادی، عسکری اور میڈیا کے محاذ پر اسرائیل کے خلاف متحد ہو جائے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ علاقائی صورت حال کا جائزہ
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے
مارچ
فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ شام پر الجولانی میڈیا کی مکمل خاموشی؛ معنی خیز رویہ؟
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے شام کے دورے
جنوری
چوہدری نثار کا مولانا فضل الرحمان کو پیغام
?️ 21 مارچ 2022راولپنڈی (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک
مارچ
قومی، صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 18 ستمبر
?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی
جولائی
سیف القدس نیام میں نہیں گئی ہے:فلسطینی عوام
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی عوام نے یوم الارض کی مناسبت سے وسیع پیمانے
مارچ
اسرائیلی قیدی مکمل صحت کے ساتھ آزاد، مگر فلسطینی قیدی بدترین حالات کا شکار
?️ 15 اکتوبر 2025اسرائیلی قیدی مکمل صحت کے ساتھ آزاد، مگر فلسطینی قیدی بدترین حالات
اکتوبر
12 صہیونی فوجی ہلاک اور 65 زخمی
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح سے جنوبی
اکتوبر
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم
?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے
جون