?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے جماعت کے تنظیمی ڈھانچے پر نظر ثانی کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی نے جماعت کے موجودہ دستور کو منسوخ کر کے 2015ء کے دستور کو مناسب تبدیلیوں کے ساتھ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس دستور کو اختیار کرنے کا مقصد نچلی سطح پر جماعت کو مستحکم کرنا ہے، کمیٹی نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ جماعت میں 7 سطحوں کے بجائے صرف 5 سطحیں ہونی چاہئیں اور تحصیل کے بجائے صوبائی حلقے ہونے چاہئیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے اس کام کے لیے جماعت کے نئے نامزد سیکریٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنا کام منگل کے روز مکمل کرلیا ہے، اب اس کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین عمران خان اور مرکزی کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔
فواد چوہدری خود بھی اس ذیلی کمیٹی کا حصہ تھے، انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے تجویز دی ہے کہ 2019ء کے دستور کو منسوخ کرکے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ 2015ء کے دستو کو دوبارہ اختیار کرلیا جائے‘۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں تبدیلی کے ذریعے جماعت کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کا مقصد صوبوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور بالآخر اگلے عام انتخابات کے لیے تیاری اور پارٹی کی تنظیم نو ہے۔
2013ء کے عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ تیار کیا گیا تھا جس کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، بعد ازاں 2019ء میں جماعت کی جانب سے منظور کیے گئے نئے آئین میں علاقوں کی بنیاد پر اسی ڈھانچے کو برقرار رکھا گیا اور سندھ اور بلوچستان کو بھی چار خطوں میں تقسیم کر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے جماعت کے چیئرمین کی حیثیت سے جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کردیا تھا اور جماعت کے دستور پر نظر ثانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔
وزیر اعظم نے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو جماعت کا نیا مرکزی جنرل سیکریٹری نامزد کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو وسطی پنجاب، وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کو جنوبی پنجاب، وزیر دفاع پرویز خٹک کو خیبر پختونخوا، علی زیدی کو سندھ اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو بلوچستان کے لیے جماعت کا صدر نامزد کیا تھا۔
فواد چوہدری نے اس سے قبل کہا تھا کہ عمران خان نے پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے عارضی طور پر یہ نامزدگیاں کی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ یہ ’عبوری نظام‘ اس وقت تک کام کرتا رہے گا جب تک جماعت کا نیا آئین نہیں بن جاتا۔


مشہور خبریں۔
صہیونی حکام کے موبائل فونز ہیک؛ اسرائیل میں سائبر حملوں کی بڑھتی ہوئی دھمکیاں
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکام کے موبائل فونز ہیک ہونے کی اطلاعات اور ہیکرز
دسمبر
السیسی کا یمن کے سیاسی حل کے لیے مصر کی حمایت پر زور
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی صدارتی کونسل کے وزیر دفاع محسن الداعری نے مصر
مئی
ن لیگ کا قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ
فروری
عوام کے سارے غصے کا مرکز کمپنی سرکار ہے، حماد اظہر
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر کا کہنا
مئی
کالعدم تنظیم لبیک پاکستان کے خلاف اسدر عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا
اکتوبر
پاکستان و چین کا ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مہارت کے فروغ کا تاریخی معاہدہ
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور
جون
سچ ہر دور میں لوگوں کو کڑوا لگا ہے: یاسر حسین
?️ 29 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا کہنا
جون
بحیرہ احمر میں امریکی فوجی نقل و حرکت کو یمنی فوج کی سخت وارننگ
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی مسلح افواج نے ایک اجلاس کے دوران بحیرہ احمر
دسمبر