سچ خبریں:امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حماس نے غزہ جنگ کے بعد نئی جنگی حکمت عملی اختیار کر لی ہے اور وہ اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکے گئے نہ ٹنے والے گولہ بارود کو دھماکہ خیز آلات میں تبدیل کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، حماس کے مجاہدین منفجرہ بموں کو دوبارہ قابل استعمال بنا کر اپنے دفاعی اور حملہ آور نظام کو مضبوط کر رہے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، حماس کے مجاہدین نے غزہ کی مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے نصب کردہ جاسوسی آلات کو تلاش کرکے ناکارہ بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو تباہ نہیں کرسکتا: امریکی میڈیا
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے نصب کیے تھے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حماس نے ایسے کسی بھی آلے کی شناخت کے لیے اپنی خصوصی ٹیمیں مقرر کی ہیں، جو جدید تکنیکی مہارتوں کے ذریعے ان آلات کو تلاش کرکے بے اثر بناتی ہیں۔
حماس نے نہ صرف اسرائیلی فوج کی نگرانی کے خلاف اقدامات کیے ہیں بلکہ وہ غزہ میں ممکنہ جاسوسوں کی شناخت اور ان کے خاتمے کے لیے بھی سرگرم ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حماس نے اپنے مجاہدین کو مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا ہے تاکہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی رپورٹ دے سکیں اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔
حماس نے ایک الگ یونٹ بھی تشکیل دیا ہے جس کا کام کسی بھی اسرائیلی فوجی دستے کی ممکنہ دراندازی پر نظر رکھنا ہے، یہ یونٹ غزہ کے مختلف علاقوں میں سرگرم رہ کر اسرائیلی فوجیوں کی ممکنہ خفیہ نقل و حرکت کا پتا لگاتا ہے اور کسی بھی حملے سے قبل بروقت جوابی کارروائی کے لیے تیاری کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق حماس کی یہ حکمت عملی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ تنظیم اپنے جنگی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لا رہی ہے۔
وہ دستیاب وسائل سے خود کو مزید مسلح کر رہی ہے اور اسرائیلی انٹیلیجنس اور فوجی نقل و حرکت پر قابو پانے کے لیے مختلف حکمت عملیاں اپنا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: شہر حماس کے قبضے میں
یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ حماس غزہ میں زمینی جنگ کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی دفاعی حکمت عملی کو از سرِ نو تشکیل دے رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اہم قدم اٹھا لیا
اپریل
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
مئی
فوج سے نیچرل کوآرڈی نیشن ہے، ہم دونوں مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔فواد چوہدری
ستمبر
کیا پی ٹی آئی کا احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے؟
جولائی
لیبیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عہدیداروں کی شامت
ستمبر
صیہونی طرز کی آزادی بیان
نومبر
شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ
جون
جنگ میں یوکرائنی فوج کی روزانہ کتنی ہلاکتیں ہوتی ہیں؟
جون