غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے خلیجی ممالک کی انوکھی شرط؛ صیہونی میڈیا کا انکشاف

غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے خلیجی ممالک کی انوکھی شرط؛ صیہونی میڈیا کا انکشاف

?️

سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر حماس کو غیرمسلح نہ کیا گیا تو وہ غزہ کی تعمیرِ نو میں حصہ نہیں لیں گے، تینوں ممالک نے اپنی مالی امداد کو حماس کے غیر مسلح ہونے سے مشروط کر دیا ہے۔

قدس الاخباریہ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا ہے کہ خلیج فارس کے تین ممالک سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ کے سامنے غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے سخت شرطیں رکھ دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حماس کو غیر مسلح کرنے کی بات غیر منطقی ہے، غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی کریں گے

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی روزنامہ اسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ تین ممالک نے واشنگٹن کو واضح انتباہ دیا ہے کہ اگر امریکہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق معاہدے کی دفعات کو عملی طور پر نافذ نہیں کرتا، تو وہ غزہ کی تعمیرِ نو میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب، بحرین اور امارات نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ غزہ میں کسی بھی مالی امداد یا تعمیراتی منصوبے کی شرط، حماس کا مکمل غیرمسلح ہونا اور اس گروہ کی امریکی شرائط پر مکمل پابندی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا منصوبہ اور نیتن یاہو کی تقریر؛ قبضے کو مضبوط کرنے اور مزاحمت کو ختم کرنے کی سازش

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ شرط خلیجی ممالک کے موقف میں امریکی دباؤ اور اسرائیلی مفادات کی جھلک دکھاتی ہے، جو حماس کو کمزور کر کے غزہ کی سیاسی ساخت کو اپنے کنٹرول میں لانے کی کوشش ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں عورتوں اور بچوں کو قتل کا سلسلہ جاری

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان نے اس بات

کیا یمن پر امریکی اور برطانوی حملے بھی اپنا دفاع ہے؟

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل

’بھارت سمجھتا ہے ایک کانفرنس رکھ کر وہ کشمیر ی عوام کی آواز دبا سکتا ہے، ہم اس کو غلط ثابت کریں گے‘

?️ 21 مئی 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی ٹریژری کے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے دفتر نے

کروناویکسین لگانے کی خصوصی مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں آج سے شروع ہو گئی ہے

?️ 26 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر

پاکستان مشکلات میں ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے

?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے قائم مقام افغان وزیر

یوکرین کے لیے مغربی ممالک کی خفیہ پالیسی

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: پولیٹیکو نے متعدد باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایک

اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اسٹریٹجک برتری

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کا شمالی محاذ میں داخل ہونا اور حزب اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے