?️
سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر اولاف شولٹس نے ان شامی مہاجرین کی ملک میں قیام کی حمایت کی ہے جو تعلیم یافتہ اور ہنر مند ہیں، جبکہ باقی مہاجرین کو شام واپس جانے کی ترغیب دلائی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے چانسلر نے زور دیا کہ ترقی یافتہ مغربی ممالک ہمیشہ سے ترقی پذیر ممالک کے ماہرین اور تعلیم یافتہ افراد کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں، اور غیر ہنر مند افراد کو قبول کرنے سے گریز کرتے ہیں، یہ رجحان شامی پناہ گزینوں کے معاملے میں بھی واضح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شامی مہاجرین کے ساتھ یونان کا غیرانسانی سلوک
شولتس نے اپنی سوشل میڈیا پروفائل پر کہا کہ کئی شامی باشندے اس وقت کامیابی سے جرمن معاشرے میں ضم ہو چکے ہیں، صرف صحت کے شعبے میں تقریباً 5000 شامی ڈاکٹر جرمنی کے اسپتالوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں کچھ تبصرے شامی نژاد شہریوں کے لیے باعث تکلیف بنے ہیں، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جو کوئی بھی جرمنی میں کام کر رہا ہے اور ہماری معاشرت میں اچھی طرح ضم ہو چکا ہے، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، جرمنی اس کا وطن ہے، اور یہ بات کہنے کی بھی ضرورت نہیں۔
شولٹس نے یہ بھی کہا کہ کچھ شامی پناہ گزین اپنے وطن واپس جانے کی امید رکھتے ہیں، جب حالات اجازت دیں گے ہم ان کی واپسی کی حمایت کریں گے۔
مزید پڑھیں: ہم شامی مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں:اردگان
واضح رہے کہ جرمنی اس وقت 10 لاکھ سے زائد شامی مہاجرین کا میزبان ہے، برلن ان پناہ گزینوں میں سے تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کو جرمنی میں برقرار رکھنے اور باقی کو شام واپس بھیجنے کے لیے کوشاں ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی سرنگیں کیسی ہیں، صیہونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے مطابق حماس کی دریافت کردہ سرنگوں نے
جنوری
مادورو کی فتح؛ امریکہ کی شکست
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے انتخابات کے نتائج کا اعلان نکولس مادورو کے مخالفین
جولائی
امریکا کا ساتھ دینے پر بہت نقصان ہوا: وزیر اعظم
?️ 22 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جب ہم ماضی
فروری
استقامت کی فکری بنیاد امام خمینی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے: کویتی تجزیہ کار
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: ایران کے بانی انقلاب اسلامی کی 33ویں برسی کے موقع
جون
لیگی قیادت کا لندن میں اجلاس طلب
?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے لیگی قیادت کو لندن
مئی
صہیونی فوج کی غیر معمولی جنگی مشقیں
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل سے(Cariots of
مئی
پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت کے مزید100 کارکن رہا کرنے کی منظوری دے دی
?️ 4 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت پنجاب نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے مزید 100
نومبر
غزہ کے ہسپتالوں کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ جھوٹا
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں حماس
نومبر