سچ خبریں:لبنانی میڈیا میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ اور تدفین کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصرالله کی تدفین کے بارے میں مغربی میڈیا کے دعوے مسترد
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں سید حسن نصراللہ کی بیٹی سے منسوب ایک بیان کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تشییع جنازہ 23 فروری کو ہوگی۔ تاہم، ان اطلاعات کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
لبنانی نیوز ویب سائٹ لبانون دیبائیٹ کے مطابق، آئندہ دو روز کے اندر اس حوالے سے ایک باضابطہ بیان متوقع ہے، جس میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ اور تدفین کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سید حسن نصراللہ کی تدفین کہاں ہوگی؟حزب اللہ کا اعلان
تاحال حزب اللہ یا اس کے قریبی ذرائع نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، نہ ہی ان قیاس آرائیوں کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ؛ مریم نواز کیخلاف توہینِ سینیٹ کی کارروائی کا مطالبہ
مارچ
عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے ، شیخ وقاص اکرم کا دعویٰ
مارچ
ملتان کا ایک ائیرپورٹ بین الاقوامی ائیر پورٹ بن گیا
جولائی
امریکہ کو ایران کے مقابلہ میں ذلت آمیز شکست
فروری
سنی اتحاد کا الیکشن کمیشن سے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ
اپریل
غزہ کی جنگ نسل کشی تھی، ناکہ فوجی آپریشن
جنوری
ٹرمپ کے دوسرے دور کے پہلے 100 دن؛ داخلی کشمکش اور عالمی محاذ آرائی
اپریل
وزیر آباد: عمران خان حملہ کیس کے 3 ملزمان پر فرد جرم عائد
مئی