نیتن یاہو اور موساد و شاباک کے سربراہان کے درمیان غیر معمولی کشیدگی

نیتن یاہو اور موساد و شاباک کے سربراہان کے درمیان غیر معمولی کشیدگی

🗓️

سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے بنیامین نیتن یاہواور اسرائیلی جاسوس اداروں موساد اور شاباک کے سربراہان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے غیر معمولی سطح تک پہنچنے کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور اسرائیل کے جاسوس اداروں کے سربراہان کے درمیان کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو کا دفتر اب حساس سیکیورٹی تنازعات پر بات چیت کر رہا ہے لیکن اس میں شاباک اور موساد کے سربراہ رونین بار اور دیوڈ بارنیاع کو مدعو نہیں کیا جا رہا۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے یہ بھی رپورٹ دی کہ صیہونی حکومت کے قانونی مشیر گالی بہاراف میارا اور اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون ساعر کے درمیان غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے پر مبنی ٹرمپ کے منصوبے  کے بارے میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی کابینہ کے قانونی مشیر نے ٹرمپ کے منصوبے کے لیے قانونی حکم تیار کرنے اور اس معاملے پر باقاعدہ اجلاسوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اس کے برعکس، وزیر خارجہ ساعر نے کابینہ کے قانونی مشیر پر حملہ کیا اور کہا کہ کابینہ کے وزیروں کو ان کی ہدایات کی ضرورت نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

حماس کا صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے بعض

اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

🗓️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال جاری ہے

🗓️ 25 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال

بلنکن کا مغربی ایشیا کا آٹھواں علاقائی دورہ

🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنگ بندی پر بات چیت کی

افغانستان سے آنے والے ہر شخص کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا

🗓️ 17 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان میں افغان

اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر مسافروں پر نئی سفری پابندیاں عائد

🗓️ 7 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ اور اس کے  خطرے

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

🗓️ 3 دسمبر 2021سندھ(سچ خبریں) نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلزپارٹی آغا سراج

سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

🗓️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے