🗓️
دبئی (سچ خبریں) گذشتہ ماہ 7 تاریخ کو دبئی کی جبل علی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے میں متعدد صہیونی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق المیادین نیوز نیٹ ورک نے دبئی میں جبل علی کے دھماکے کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے نئی تفصیلات جاری کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس واقعے کے دوران کئی صہیونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اماراتی حکام نے بدھ (7 جولائی) کو بتایا تھا کہ دبئی کی جبل علی بندرگاہ میں موجود ایک تجارتی جہاز کہ جس میں آگ لگنے کی وجہ سے دھماکا ہوا تھا لیکن اس دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اس وقت دبئی پولیس کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا تھا کہ آگ کنٹینرز میں سے ایک میں آتش گیر مادے کی وجہ سے لگی ہے، جبکہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
المری نے بیان میں مزید کہا تھا کہ جہاز کے عملے میں جو بندرگاہ پر لنگر انداز تھے، کوئی زخمی یا کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا، اور آگ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے لگی تھی، تاہم اس وقت سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ بدھ کی شام آگ کی شدت کے باعث دبئی میں پورا آسمان روشن تھا، اور دھماکے کی آواز جائے وقوعہ سے پچیس کلومیٹر کے دائرے میں سنی گئی۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دھماکے کی وجہ سے پورا دبئی شہر لرز گیا اور اس کی وجہ سے بندرگاہ کے 25 کلومیٹر کے علاقے تک دیواریں اور کھڑکیاں ہلنے لگیں۔
یاد رہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس دھماکے سے بندرگاہ اور آس پاس کے سامان کو کتنا نقصان پہنچا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بکھرے ہوئے راکھ اور ملبے کو دکھایا گیا ہے جس سے صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کافی حد تک نقصان پہونچا ہے۔
دوسری جانب اب، اس واقعے کے ایک ماہ گزر جانے کے بعد، المیادین نیوز نیٹ ورک نے اہم تفصیلات بتاتے ہوئے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے 7 جولائی کو جبل علی بندرگاہ کے دھماکے کے حوالے سے دبئی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز حاصل کی تھی اور یہ انتہائی اہم اور خفیہ دستاویز اس بات پر زور دیتی ہے کہ جبل علی کی بندرگاہ میں دھماکے کے وقت 6 صہیونیوں پر مشتمل ایک اسرائیلی گروپ موجود تھا، دستاویز کے مطابق اس واقعے میں تین اسرائیلی ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوئے تھے۔
دستاویز کے مطابق یہ واقعہ بندرگاہ کے ایک کارگو پر بم دھماکے کے نتیجے میں پیش آیا، یہ دستاویز مسئلے کی حساسیت کی وجہ سے کچھ لاشوں کی تدفین اور پولیس کی نگرانی میں دوسروں کو ان کے وطن منتقل کرنے کی نشاندہی کرتی ہے۔
المیادین نے اس رپورٹ میں مزید کہا کہ رہائشیوں نے 50 کلومیٹر کے دائرے میں ایک دھماکا محسوس کیا، جس کی وجہ سے آس پاس کا تمام سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا، دستاویز کے مطابق میڈیا پر اس حادثے کے بارے میں کسی قسم کی کوئی خبر شائع کرنے یا وہاں پر ہونے والی تباہی کی کوئی تصویر بنانے یا رپورٹنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ جبل علی کا علاقہ دبئی کے مرکز سے تقریبا 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اور یہ بندرگاہ دنیا کی دس بڑی بندرگاہوں میں شامل ہے کیونکہ اس کا تعلق 180 سے زائد ٹرانسپورٹ لائنوں سے ہے، جبل علی کی بندرگاہ کو مشرقی اور مغربی منڈیوں کو جوڑنے والے عالمی تجارتی نیٹ ورک میں ایک گیٹ وے اور اہم لنک کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔
جبل علی پورٹ دبئی کے شمالی حصے میں واقع ہے اور برصغیر پاک و ہند، افریقہ اور ایشیا سے جہاز آتے ہیں، یہ بندرگاہ عالمی نقل و حمل کے ساتھ ساتھ دبئی اور متحدہ عرب امارات کے لیے ایک لائف لائن کے ساتھ ساتھ بنیادی سامان کی درآمد کے لیے ایک اہم انٹری پوائنٹ ہے۔
کانگریس ریسرچ سروس کے مطابق یہ بندرگاہ طیارہ بردار جہاز چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 2017 میں امریکہ سے باہر امریکی بحریہ کی مصروف ترین بندرگاہ تھی، اسے مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی بندرگاہ سمجھا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی
🗓️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے
مئی
’حکومت اپنے اخراجات کم کرنے میں سنجیدہ نہیں‘، رکن رائٹ سائزنگ کمیٹی مستعفی
🗓️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم ادارہ
ستمبر
حکومت نے اسمبلی اختیارات محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں اجلاس بلایا:چوہدری شجاعت حسین
🗓️ 15 جون 2022لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اسپیکر پرویز
جون
کراچی میں اینٹر کے امتحانات آج سے شروع
🗓️ 26 جولائی 2021کراچی(اسچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے
جولائی
دنیا میں امریکی ڈالر کی طاقت اور کشش میں کمی
🗓️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Wirtschaftswoche نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ سونے
اپریل
کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں نمایاں کمی
🗓️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی
ستمبر
سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا
🗓️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے
نومبر
امریکہ کو جنگ کا نشہ ہے:چین
🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:چین کی وزارت دفاع نے پینٹاگون پر الزام عائد کیا ہے
دسمبر