?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ایک اسکول پر متعدد بم دھماکے ہوگئے جن کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ 52 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسکول میں متعدد دھماکے کیئے گئے جن کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں اور افغان صدر اشرف غنی نے اس حملے کا الزام طالبان پر عائد کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ سید الشہدا اسکول سے لائی جانے والی زیادہ تر لاشیں طلبہ کی ہیں۔
ٹی وی چینل طلوع نیوز کی فوٹیج اسکول کے باہر دردناک مناظر کی منظر کشی کر رہی ہے جہاں سڑک پر خون میں لت پت کتابیں اور اسکول بیگ پڑے ہیں اور مقامی افراد اپنے تئیں مدد کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے تھے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے مطابق دھماکے میں 30 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوئے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسکول کو کیوں ہدف بنایا گیا۔
کابل ان دنوں ہائی الرٹ پر ہے کیونکہ واشنگٹن نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ 11 ستمبر تک تمام امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا ہو جائے گا اور افغان حکام کے مطابق اس اعلان کے بعد طالبان نے ملک بھر میں حملے تیز کر دیے ہیں۔
ابھی تک کسی بھی گروپ نے ہفتے کو کیے گئے ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی اس حملے میں اپنے گروپ کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ہفتے کے روز دھماکے مغربی کابل میں ہوئے جو شیعہ اکثریتی علاقہ ہے جسے گزرے سالوں کے دوران داعش کئی مرتبہ نشانہ بنا چکا ہے۔
وزارت تعلیم کی ترجمان نجیبہ آریان نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ایک مشترکہ ہائی اسکول ہے جس میں تین شفٹوں میں تعلیم دی جاتی ہے اور اسکول کی دوسری شفٹ طالبات کے لیے مختص ہے، انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں زیادہ تر طالبات ہیں۔
افغانستان میں یورپی یونین مشن نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کابل میں دشت برچی کے علاقے میں دہشت گردی کا حملہ قابل مذمت اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر اسکول میں لڑکیوں کو نشانہ بنانے کا مقصد افغانستان کے مستقبل پر حملہ ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے حملے کا الزام طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اپنی ناجائز جنگ اور تشدد کو بڑھا کر ایک بار پھر یہ ظاہر کر چکے ہیں کہ وہ ناصرف موجودہ بحران کو پرامن طریقے سے پر حل کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں بلکہ وہ صورتحال کو پیچیدہ بھی بنانا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حماس کے رہنماؤں کو اس وقت قتل کرنا چاہیے جب زیادہ فائدہ ہو: صہیونی اہلکار
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی لیڈر کے سربراہ
مئی
عمران خان نے ہم سے کوئی ذکر نہیں کیا کہ ان سے کسی اہم شخصیت کی ملاقات ہوئی ہے، علیمہ خان
?️ 17 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان
مئی
بائیڈن غزہ جنگ میں نیتن یاہو کی پالیسیوں پر تنقید کیوں کرتے ہیں؟
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: حال ہی میں غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کا
اپریل
کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ کی اطلاعات
?️ 19 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ کرم میں آپریشن شروع ہونے
جنوری
جان ایف کینیڈی کے قتل کی خفیہ فائلز منظر عام پر؛نئے راز فاش
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے 35ویں صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے
مارچ
کیا صیہونییوں کی سعودیوں کے ساتھ دوستی ہو جائے گی؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات
ستمبر
ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا کے لیے علیحدہ ایپ بنائے جانے کا انکشاف
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے
جولائی
امریکہ روس سے تاوان کا مطالبہ کر رہا ہے: ریابکوف
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کو
فروری