?️
سچ خبریں:غزہ پر صہیونی جارحیت میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے اور صبح سویرے سے اب تک فضائی و زمینی حملوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی شهاب کی رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوج نے رات بھر اور صبح کے اوقات میں غزہ شہر اور اس کے اطراف میں شدید بمباری کی، جس کا مقصد بڑی تعداد میں شہریوں کو بے گھر کر کے انہیں غزہ کے مرکز اور جنوب کی جانب ہجرت پر مجبور کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صہیونی جارحیت میں اضافے کے درمیان غزہ شہر سے انخلاء کا حکم
رپورٹ کے مطابق صہیونی طیاروں نے ابو دحروج خاندان کے اس مکان کو نشانہ بنایا جہاں شمالی الزوایده کے علاقے میں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے، اس حملے میں کم از کم 11 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
اسی طرح خان یونس کے مغربی حصے میں اردنی اسپتال کے قریب وادی خاندان کے گھر پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
مزید برآں النصیرات کے کیمپ نمبر 2 میں ایک گھر کو صہیونی ہیلی کاپٹروں نے نشانہ بنایا جس سے کئی فلسطینی زخمی ہوئے،غزہ شہر کے محلہ التفاح میں یافا اسٹریٹ پر واقع ایک اور مکان کو بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
شدید حملوں کے سبب غزہ کی طبی صورتِ حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں مریض بچوں کو راہداریوں اور عارضی بستروں پر لٹایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:براہ راست نسل کشی کا جاری
بستروں کی شدید کمی اور شمالی غزہ سے بے گھر ہونے والے ہزاروں خاندانوں کی آمد نے اسپتال کو قریب المرگ کر دیا ہے، جب کہ ماہرین صحت نے ممکنہ انسانی المیے سے خبردار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
احسن خان کی وجہ سے بولی وڈ میں جانے کا موقع ملا، میکال ذوالفقار
?️ 19 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول ماڈل، اداکار و پروڈیوسر میکال ذوالفقار نے انکشاف
نومبر
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی، خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت
?️ 6 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی
جولائی
ہیگ کورٹ کا غزہ کے بارے میں بیان
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر جنرل نے اقوام متحدہ
دسمبر
اسرائیلی فوج کے ترجمان دنیا کے لئے ننگ کا باعث
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے غزہ کی پٹی کے
اکتوبر
4000 یمنی شہری جارح اتحاد کے کلسٹر بموں کا نشانہ
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی بارودی سرنگ اور بم ڈسپوزل اتھارٹی نے یمن میں
فروری
مغربی کنارے میں ہنگامہ خیز دن؛ ایک شہید اور درجنوں گرفتار
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے
جولائی
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد
اپریل
مغربی ممالک زیلنسکی کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:2010 سے 2014 تک یوکرین کے وزیر اعظم میکولا آزاروف نے
جولائی