?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن عام شہریوں کی خونریزی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تازہ ترین حملے میں مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں دو بم دھماکوں میں مسافر بسوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور مزید 6 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان بصیر مجاہد کا کہنا تھا کہ دھماکوں میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
قبل ازیں رواں ماہ کے اوائل میں افغان دارالحکومت کابل میں اسی طرح کے دھماکے ہوئے تھے جو ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے میں ہوئے تھے، ان دھماکوں میں 12 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں امریکا کے مکمل فوجی انخلا کے اعلان کے بعد دھماکوں اور سرکاری فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، افغانستان کے مختلف علاقوں میں 8 جون کو ہونے والے واقعات میں 150 افغان فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
افغان حکومت کے سینئر عہدیداروں کے مطابق ملک کے 34 میں سے 26 صوبوں میں اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں میں پریشان کن اضافہ ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا گزشتہ برس طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت افغانستان سے تمام بیرونی فوجیں واپس بلالے گا اور نئے امریکی صدر نے 11 ستمبر تک فوجی انخلا کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیاسی مذاکرات بھی طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، شہریوں کونشانہ بنانے کے حوالے سے بھی دونوں فریقین ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔
اس سے قبل 6 جون مغربی صوبے بادغیس میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
کابل میں 3 جون کو منی بسوں پر حملہ کیا گیا تھا اور دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے تھے، اس سے قبل اسی ہفتے شروع میں بھی منی بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز کا کہنا تھا کہ پہلا دھماکا کابل کے جنوب مغربی علاقے میں ہوا جہاں آزادی کی اکثریت ہزارہ برادری کی ہے، جو اکثر دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بنتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں 4 افراد مارے گئے اور 4 زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا تھا کہ چند گھنٹوں بعد چند کلومیٹر کے فاصلے پر دوسری بس نشانہ بنی جو ہزارہ برادری کی آبادی کے قریبی علاقہ ہے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا تھا کہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک ہزار 783 شہری ہلاک یا زخمی ہوئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت آزادکشمیر نے کنٹرول لائن پر شہید، زخمیوں کے پیکیج کی منظوری دے دی
?️ 21 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) حکومت آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن پر شہید، زخمیوں
مئی
صہیونی فوج کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس اور فلسطین کے حامی ہیکرز نے اسرائیلی فوج کی
دسمبر
کیا ٹرمپ یوکرین کے بحران کو 24 گھنٹوں میں حل کر سکتے ہیں؟
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے
نومبر
کیا امریکہ کو فلسطین اور تل ابیب کے درمیان جنگ روکنے میں دلچسپی ہے؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی آئی اے کے سابق افسر نے انکشاف کیا کہ
اکتوبر
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2326 پوائنٹس گر گیا
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100
فروری
شام میں امریکہ کو شکست ہو چکی ہے:امریکی اور اقوام متحدہ کے سابق عہدہ دار
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:سابق امریکی اور اقوام متحدہ کے عہدیدار نے شام میں امریکی
جنوری
صیہونیوں نے یمنی میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نیا سسٹم لانچ کیا ہے
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت نے یمن سے داغے جانے والے میزائل حملوں
اپریل
صہیونی آباد کاروں کے وحشیانہ اغوا کا عینی شاہد بیان
?️ 17 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی آباد کار برسوں سے فلسطینیوں پر ممکنہ شدید ترین
دسمبر