افغانستان میں عام شہریوں کی خونریزی کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

افغانستان میں عام شہریوں کی خونریزی کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن عام شہریوں کی خونریزی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تازہ ترین حملے میں مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں دو بم دھماکوں میں مسافر بسوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور مزید 6 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان بصیر مجاہد کا کہنا تھا کہ دھماکوں میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

قبل ازیں رواں ماہ کے اوائل میں افغان دارالحکومت کابل میں اسی طرح کے دھماکے ہوئے تھے جو ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے میں ہوئے تھے، ان دھماکوں میں 12 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں امریکا کے مکمل فوجی انخلا کے اعلان کے بعد دھماکوں اور سرکاری فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، افغانستان کے مختلف علاقوں میں 8 جون کو ہونے والے واقعات میں 150 افغان فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

افغان حکومت کے سینئر عہدیداروں کے مطابق ملک کے 34 میں سے 26 صوبوں میں اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں میں پریشان کن اضافہ ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا گزشتہ برس طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت افغانستان سے تمام بیرونی فوجیں واپس بلالے گا اور نئے امریکی صدر نے 11 ستمبر تک فوجی انخلا کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیاسی مذاکرات بھی طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، شہریوں کونشانہ بنانے کے حوالے سے بھی دونوں فریقین ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔

اس سے قبل 6 جون مغربی صوبے بادغیس میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کابل میں 3 جون کو منی بسوں پر حملہ کیا گیا تھا اور دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے تھے، اس سے قبل اسی ہفتے شروع میں بھی منی بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز کا کہنا تھا کہ پہلا دھماکا کابل کے جنوب مغربی علاقے میں ہوا جہاں آزادی کی اکثریت ہزارہ برادری کی ہے، جو اکثر دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بنتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں 4 افراد مارے گئے اور 4 زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا تھا کہ چند گھنٹوں بعد چند کلومیٹر کے فاصلے پر دوسری بس نشانہ بنی جو ہزارہ برادری کی آبادی کے قریبی علاقہ ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا تھا کہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک ہزار 783 شہری ہلاک یا زخمی ہوئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہے۔

مشہور خبریں۔

استقامت اسلام اور انقلاب اسلامی ایران کی گہرائی سے شروع ہوئی: حزب اللہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:   لبنان کی حزب اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے سربراہ

کولمبیا کا امریکہ پر الزام

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکہ پر الزام لگایا ہے

ٹرمپ میں ڈیمنشیا کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں: امریکی ماہر نفسیات

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر جان گارٹنر نے خبردار کیا ہے کہ

وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھ

?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے

پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف ملنے کا امکان

?️ 10 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف ملنے کاامکان، پیٹرول

کیا غزہ میں ہونے والے جرائم کا ذکر یہود مخالفت ہے؟ امریکی سنیٹر

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو مخاطب

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کی تفصیلات 

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بدلے غزہ کی

دوستی سب سے غلامی کسی کی نہیں:عمران خان

?️ 17 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)عمران خان کا کہنا ہے کہ بہت بڑے سطح پر ہمارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے