افغانستان میں ایک بار پھر طالبان کا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

افغانستان میں ایک بار پھر طالبان کا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان کی جانب سے کیئے گئے بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ افغان کمانڈر کی جانب سے 15 طالبانیوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ اس دھماکے میں متعدد طالبانی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ بغلان میں طالبان کے پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد حملہ آور پولیس ہیڈکوارٹر میں گھس گئے تاہم سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران علاقے کو کلئیر قرار دیدیا۔

افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق حملے کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے، کار بم دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جب کہ آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

افغان کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان نے بیک وقت ضلع میں 3 جگہوں پر حملہ کیا جس میں 15 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کار بم حملے کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کی ہے۔

مشہور خبریں۔

انتہا پسند یہودیوں کے فلیگ مارچ میں نبی اکرم کی شان میں گستاخی، مسجد اقصیٰ کے امام کا شدید رد عمل

?️ 20 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے

اسرائیلی فوج خوفناک حالات کی تیاری میں

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج اس ڈیٹا بیس پر بڑے پیمانے پر سائبر

سعودی عرب کی ترکی کے خلاف فٹ بال کی شکایت 

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:ریاض میں ترکی کے دو مشہور فٹ بال کلبوں فینرباہسے اور

نیتن یاہو کے لیے اسرائیل کے اندر ایک اور درد سر

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک طرف نیتن یاہو کی کابینہ نے جمعہ کی رات

کرم: مندوری میں قبائلیوں کا دھرنا 16ویں روز بھی جاری، ٹل تا پاراچنار شاہراہ آج بھی بند

?️ 11 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے لوئرکرم مندوری

کینیڈین پارلیمنٹ کی مظاہروں کو کچلنے میں اس ملک کے وزیر اعظم کی حمایت

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:کینیڈین پارلیمنٹ نے ہڑتال ختم کرنے کے لیے اپنے ہنگامی اختیارات

فرانس اور جرمنی میں اسلامو فوبیا عروج پر

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کے 2022 کے صدارتی انتخابات ایسے وقت میں ہوئے جبکہ

غزہ کی امداد کے بارے میں صہیونیوں کا جھوٹ بے نقاب

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب غزہ کو انسانی تباہی اور خوراک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے