شام کے صوبہ السویداء میں جھڑپیں، 18 افراد ہلاک اور زخمی

السویداء

?️

سچ خبریں:شام کے مقامی ذرائع نے جنوبی صوبہ السویداء میں جولانی حکومت سے وابستہ سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 2 افراد کے ہلاک اور کم از کم 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

شام کے جنوبی صوبہ السویداء میں حکومتی سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اور کم از کم 16 زخمی ہوگئے، جبکہ دمشق دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد ۹ تک پہنچ گئی۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، شام میں جولانی حکومت سے وابستہ ایک ذریعے نے بتایا کہ جنوبی صوبہ السویداء کے علاقے تل حدید کے اطراف اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب مسلح افراد نے داخلی سلامتی کے مراکز پر حملہ کیا۔

مذکورہ ذریعے نے مزید بتایا کہ شام کی موجودہ حکومت سے وابستہ سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں حملہ آوروں میں سے ۲ افراد ہلاک جبکہ ۱۶ افراد زخمی ہوئے۔

صوبہ السویداء میں کشیدگی ایسے وقت میں شدت اختیار کر گئی ہے جب گزشتہ روز بھی شام کی وزارت صحت نے دمشق کے علاقے الحجاز میں واقع ایک قہوہ خانے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 اور زخمیوں کی تعداد 20 ہونے کی تصدیق کی تھی۔

شام کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ یہ واقعہ قصر العدلی کے قریب ایک قہوہ خانے میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا تاکہ زخمیوں کو منتقل کیا جا سکے اور دھماکے کے اطراف کے علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس دہشت گردانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مجاہدین کا قابض فوج کو خصوصی پیغام

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں پیش قدمی کے بارے میں صہیونی

حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے نتائج 

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:حیفا میونسپلٹی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ عینات کلش نے اسرائیل کو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی شکایات کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ

?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی

کیا اسرائیل اپنی مطلوبہ سلامتی حاصل کر سکتا ہے؟صیہونی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک اسرائیلی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ غزہ میں

ترکیہ بحران سے نکالنے کے لیے امارات کے مالی وسائل پر منحصر 

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات پیچیدہ کشیدگی کے

تل ابیب نے صالح العروری کو کیوں قتل کیا؟

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری کے

ٹرمپ کے ہاتھوں برطرف ہونے والے برایان ہوک کون ہیں؟

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت

ٹرمپ: امریکہ میں نئی ​​پارٹی قائم کرنا حماقت ہے

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے امریکا میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے