?️
لندن (سچ خبریں) انسانی حقوق کے بارے میں برطانیہ کے دوہرے معیار کا پردہ فاش ہوگیا ہے اور برطانیہ کی منافقت کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے انسانی حقوق کی شدید پامالیاں کرنے والے ممالک کو بھاری مقدار میں اسلحہ فروخت کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی کچھ اطلاعات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ لندن کی حکومت نے گذشتہ ایک دہائی کے دوران دہرا معیار اپناتے ہوئے برطانوی حکومت کے انسانی حقوق کی فہرست میں شامل 30 ممالک میں سے 21 ممالک کو اسلحہ فروخت کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی سپوٹنک کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ برطانوی اسلحہ کی تجارت کے خلاف مہم کے ذریعہ پیش کردہ رپورٹ سے غیر ملکی ممالک کے ساتھ اس کے باہمی رابطے میں اس ملک کے دوہرے معیار کی تصدیق ہوتی ہے۔
جیسا کہ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2011 سے 2020 کے درمیان، برطانیہ نے انسانی حقوق کی پامالیوں اور حتی کہ اسلحے کی پابندی یا دیگر پابندیوں کے الزامات عائد کرنے والے ممالک کو 20 ارب ڈالر سے زیادہ اسلحہ اور فوجی سازوسامان فروخت کیا۔
رپورٹ کے مطابق ان میں مصر، سعودی عرب اور لیبیا شامل ہیں، جن کے نام نومبر 2020 میں برطانوی دفتر خارجہ کے ذریعہ پیش کردہ ان 30 ممالک میں شامل تھے جو انسانی حقوق کی پامالیاں کرتے ہیں، جبکہ توقع کی جارہی تھی کہ ان ممالک پر لندن حکومت کی جانب سے پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ جب تجارت اور جغرافیائی سیاسی مفادات کی بات آتی ہے تو برطانوی حکومت اپنے ہی حقوق انسانی کے دعووں کو نظرانداز کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔
شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ 30 میں سے 21 ممالک جنہیں لندن کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ممالک سمجھا جاتا ہے انہیں برطانوی ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان تک رسائی حاصل ہے، جبکہ یمن کی جنگ میں ان میں سے بہت سے ہتھیار استعمال ہوچکے ہیں، اور فوجی جارحیت میں ملوث سعودی طیاروں کی نصف سے زیادہ تعداد برطانوی لائسنس کے تحت ہے۔
دریں اثنا امریکہ میں انسانی حقوق کے ایک گروپ کی ایک اور رپورٹ سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دوتہائی ممالک جنہیں انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ممالک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، گذشتہ ایک دہائی کے دوران، انہیں بھاری تعداد میں برطانوی فوجی ہتھیار دیئے جاتے رہے ہین۔
مشہور خبریں۔
امریکی صدر کے یوکرین نہ جانے کی وجہ
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سکیورٹی
دسمبر
مشترکہ مفادات کونسل نے نہروں سے متعلق سرٹیفکیٹ واپس لے لیا، وفاق کا سندھ ہائیکورٹ میں جواب
?️ 29 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں ارسا کی تشکیل نو اور نہروں
اپریل
نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر
جون
جاپان نے مشرقی ایشیا میں ممکنہ جنگ سے خبردار کیا
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: جاپانی وزیر اعظم Fumio Kishida نے آج اتوار کو خبردار
مئی
امریکہ نے بحرین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا اعتراف کیا
?️ 23 اپریل 2022سچ خبریں: اخبار القدس العربی نے آج اپنے شمارے میں امریکی محکمہ
اپریل
ریاض نے کئے تل ابیب کے ساتھ تعلقات مشروط
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان فہد ناظر کا کہنا
جون
یمن بحران کے خاتمے کے بارے میں بائیڈن کے جھوٹے وعدے
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی ہفت روزہ دی نیشن رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو
جولائی
ماضی سے عبرت حاصل کریں؛ایرانی صدر کا امریکہ سے خطاب
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے صدر نے امریکی حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے
جولائی