🗓️
کابل (سچ خبریں) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کو طالبان کے حوالے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خون ریزی سے بچنے کے لیے ملک چھوڑ گئے ہیں کیونکہ طالبان دارالحکومت کابل میں داخل ہوگئے تھے، اب طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد شہریوں کا تحفظ کریں۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے تین سینئر ذرائع نے بتایا کہ طالبان اب کابل میں داخل ہوچکے ہیں، صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور دارالحکومت میں سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کر رہے ہیں۔
افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ اگر وہ وہاں رک جاتے تو یقین تھا کہ بے شمار محب وطن شہپد ہوتے اور کابل شہر تباہ ہوجاتا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طالبان جیت چکے ہیں اور اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت، املاک اور سلامتی کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ ‘وہ اب ایک نئے تاریخی امتحان کا سامنا کر رہے ہیں، کیا وہ اپنے نام اور افغانستان کی عزت محفوظ کریں گے یا پھر وہ دیگر جگہوں اور نیٹ ورکس کو ترجیح دیں گے’۔
اشرف غنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کون سے ملک چلے گئے ہیں لیکن افغانستان کا سب سے بڑے میڈیا گروپ طلوع نیوز کے مطابق وہ تاجکستان جا چکے ہیں۔
قبل ازیں افغان قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کے ملک سے باہر جانے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں عوام کو ابتر صورت حال میں چھوڑ جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، عبداللہ عبداللہ نے آن لائن ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ مشکل وقت میں افغانستان چھوڑ گئے ہیں، اللہ ان سے پوچھے گا۔
انہوں نے افغان سیکیورٹی فورسز سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو نقصان نہ پہنچائیں یا ایسا عمل نہ کریں جس سے کابل میں افراتفری ہو، ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی مشکل وقت میں ملک کو چھوڑ کر گئے ہیں، جس پر انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع بسم اللہ خان محمدی نے بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ہمارے ہاتھ باندھ کر ملک کو بیچا۔
مشہور خبریں۔
عراق نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا دائرہ کیا معین
🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے جو کہ بحرین کے
نومبر
گورنر پنجاب سے آئی جی نے ملاقات کی
🗓️ 21 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب رائو سردار علی
ستمبر
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر کھڑے کئے سوال
🗓️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے
اگست
یوکرین نے روسی کتابوں اور موسیقی پر پابندی لگائی
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کی پارلیمنٹ نے اتوار کو دو بلوں کے
جون
ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان 4 فیصد کا فرق
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: رائٹرز نیوز ایجنسی اور Ipsos پولنگ انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے
اگست
10 میں سے 9 امریکی ووٹرز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ
مئی
وزیراعلیٰ پنجاب کی اپوزیشن پر کڑی تنقید
🗓️ 22 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بار پھر اپوزیشن
جون
سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقلی کی اجازت
🗓️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ عدالت نے سابق
نومبر