?️
قطر (سچ خبریں) اگرچہ فلسطین کے ساتھ عرب حکمرانوں کی غداری اور اسرائیل کے ساتھ دوستی دنیا کے سامنے بالکل واضح اور عیاں ہے لیکن قطر کے سابق وزيراعظم نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے ان کی اس غداری کو مزید بے نقاب کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے سابق وزيراعظم حمد بن جاسم نے واضح طور پر کہا ہے کہ عرب حکومتوں نے مسئلہ فلسطین کے تعلق سے غداری کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر آج عرب حکام اسرائیلی حملوں کی مذمت کر رہے ہیں تو اس کا مقصد اپنے تخت وتاج کو محفوظ رکھنا ہے، اس سے قبل بھی انہوں نے کہا تھا کہ عرب حکام غزہ کی مظلومیت پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ فلسطین کی صورتحال پر آنسو بہا رہے ہیں اگر وہ اس کی وجہ معلوم کریں تو انہیں اندازہ ہوجائے گا کہ نیتن یاہو کی حکومت اس صورتحال کی بانی و باعث ہے۔
حمد بن جاسم نے رشیا ٹوڈے کوانٹریودیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ تشدد آمیز اقدامات کے مقابلے میں عرب ملکوں کا ردعمل متضاد ہے، بعض نے امن و امان کی برقراری پر زور دیا ہے اور بعض موجودہ صورتحال پر بالکل خاموش ہیں۔
قطر کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے خواہاں ہیں انہیں چاہییے کہ یہ تعلقات کم ازکم عالمی قراردادوں کے مطابق ہوں۔
واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمبماری میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں ہر لمحے اضافہ ہورہا ہے اور اس کو رکوانے کے لئے عرب حکام گھسے پیٹے بیانات دینے سے بھی گریزاں دکھائی دے رہے ہیں۔
عرب ليگ اور عربوں کے زیر اثر اسلامی ملکوں کی تنظیم بھی محض بیان بازی کے سوا کچھ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، بعض ملکوں کے غدار حکمرانوں کی طرف سے مسلسل فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ایک طرف جہاں دہشت گرد ریاست اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف شدید جنگ شروع کر رکھی ہے اور اس میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں وہیں دوسری طرف عرب بے غیرت حکمرانوں کی خاموشی سے بالکل واضح ہو رہا ہے کہ یہ نام نہاد مسلمان صرف اپنی حکومت اور تخت و تاج کی خاطر ہیں مسلمان ہونے کا ڈھونگ کر رہے ہیں ورنہ حقیقت میں یہی اصلی یہودی ہیں جنہوں نے اب اپنے اصلی دین کی پیروی شروع کردی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی حکام اسرائیل کے حملوں کا حصہ
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:سی ان ان نیوز چینل نے بدھ کی شام کو خبر
نومبر
بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کر لیا گیا
?️ 21 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں) بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کرلیا
اپریل
پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم چیلنج کر دیا
?️ 30 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پی
اگست
حزب اللہ کا رمت ڈیوڈ بیس پر میزائل حملہ
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے دوسرے بیان میں لبنان کی حزب اللہ
ستمبر
شہید یحییٰ السنوار کے بھائی شہید ہو گئے یا زندہ ہیں؛ صیہونی انٹیلی جنس تذبذب کا شکار
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق خان یونس کے یورپی اسپتال پر
مئی
غزہ پر قبضہ تل ابیب کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے؛ صیہونیوں کے درمیان سیاسی تقسیم
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی ریجنے غزہ پٹی پر مکمل قبضے کا آپریشن شروع کیا
اگست
الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو حلقہ بندیوں کے لیے 4 ہفتے کی مہلت
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے معاملے
اکتوبر
شبلی فراز کا بھنگ کے منافع سے متعلق اہم بیان
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے
دسمبر