?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ایک بار پھر بم دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں سڑک کنارے نصب بم سے مسافر بس کو اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گورنر زابل کے ترجمان گل اسلام سیال کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس نشانہ بنی، ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل علی الصبح صوبے پاروان میں ایک منی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں دو افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں امریکا کی جانب سے فوجی انخلا کے بعد سرکاری فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دو روز قبل دارالحکومت کابل میں اسکول کے باہر دھماکے سے 68 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
کابل میں اسکول کے باہر کاربم دھماکے اور مارٹر حملے میں زخمی ہونے والوں کی اکثریت طالبات کی بتائی گئی تھی جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی تھی۔
وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ سید الشہدا اسکول سے لائی جانے والی زیادہ تر لاشیں طلبہ کی ہیں۔
ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ یہ کار بم دھماکا تھا جو اسکول کے مرکزی دروازے کے سامنے ہوا، دھماکے میں ہلاک افراد میں سے 7 سے 8 وہ طالبات تھیں جو اسکول ختم ہونے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں۔
افغان صدر نے اس حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کردی تھی جبکہ طالبان نے عید کے دوران 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کے تیسرے دن تک ملک بھر میں دشمن کے خلاف تمام جارحانہ کاروائیاں بند کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن ان دنوں میں اگر دشمن آپ کے خلاف کوئی حملہ کرتا ہے تو اپنے علاقے کی مضبوطی سے حفاظت اور دفاع کے لیے تیار رہیں۔
افغان امن عمل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ترجمان نے طالبان کے مذکورہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ بھی (جنگ بندی) کے لیے تیار ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا’۔
یاد رہے کہ 2018 میں افغانستان میں حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد طالبان نے 17 برس میں پہلی مرتبہ عیدالفطر کے پیش نظر تین دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں 2019، 2020 میں بھی طالبان نے رمضان المبارک کے اختتام پر عید الفظر کے پیش نظر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
طالبان کے ترجمان نے ساتھ ہی خبردار کیا تھا کہ جنگ بندی کا اعلان غیر ملکی فوج کے لیے نہیں ہے، کسی بھی حملے کی صورت میں اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون
اگست
نتساریم محور سے صیہونیوں کا بوریا بستر گول
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے جنوبی علاقے میں واقع نتساریم محور سے اسرائیلی پرچم
جنوری
انسٹاگرام نےصارفین کو بڑی خوش خبری دے دی
?️ 26 نومبر 2021نیویارک( سچ خبریں) انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو بڑی خوش خبری دی
نومبر
نیشنل کانفرنس کی انتظامیہ جموں وکشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے: کل جماعتی متحدہ مورچہ
?️ 1 فروری 2025جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف
فروری
6 اپریل کو امید ہے پراسیکیوشن مزید بہانہ بازی نہیں کرے گی،مہر بانو قریشی
?️ 12 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو
اپریل
روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور
مارچ
اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کی صورتحال پر اسلامک ممالک کا پاکستان کے
دسمبر
لبنان میں حزب اللہ کی تخفیف اسلحہ: امکانات، رکاوٹیں اور چیلنجز
?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے دباؤ سے زیادہ
ستمبر