بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران میں اضافہ

بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران میں اضافہ

🗓️

سچ خبریں: بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے رہنماؤں نے فوج کی جانب سے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔

شیخ حسینہ واجد کے احتجاج میں اہم کردار ادا کرنے والے رہنما ناہید اسلام نے عبوری حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عبوری حکومت ہماری تجاویز پر بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نہایت نازک صورتحال میں

نامعلوم مقام سے طلبا تحریک کے سرکردہ رہنماؤں نے اپنے ویڈیو پیغام میں فوج سے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ویڈیو پیغام دینے والے رہنماؤں میں ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکر مازوم دار شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یونس عبوری حکومت کی سربراہی کرنے کو تیار ہیں، جبکہ دیگر ارکان کے نام آج دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی صورتحال

طلبا تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے مزید کہا کہ ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں قائم ہونے والی عبوری حکومت میں سول سوسائٹی سمیت تمام شعبوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا،یہ حکومت اگلے 24 گھنٹوں میں اپنا کام شروع کر دے گی۔

یاد رہے کہ اس ملک میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ترکی 6 ماہ قبل بشار اسد کے اقتدار کا خاتمہ کرنے کے منصوبے سے آگاہ تھا:روئٹرز

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:ترک ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ دہشت گرد گروپوں نے

یہودیوں کا یروشلم سے کوئی تعلق نہیں: اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ

🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مشہور اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ اسرائیل فینکلسٹین نے اپنی تحقیقی کتاب

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سربراہان مملکت کی آمد کا سلسلہ جاری

🗓️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی آج

فلسیطنیوں کو کیسے بھوکا پیاسا رکھا جائے؛ صیہونی حکومت کے زیر غور منصوبہ

🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: رپورٹس کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو صیہونی جنرلوں

اسرائیل کو لبنان کے سمندری وسائل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے:نصراللہ

🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ملک کی

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 674 پوائنٹس کا اضافہ

🗓️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے قومی

بارود سے فلسطینیوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا، وفاقی وزیرقانون

🗓️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد کے درجنوں ائمہ اور خطبا کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

🗓️ 30 مارچ 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے